Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: خیبر پختونخوا میں کنڈااور بجلی کے نادہندگان کارروائی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، قراقرم ہائی وےبلاک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > خیبر پختونخوا میں کنڈااور بجلی کے نادہندگان کارروائی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، قراقرم ہائی وےبلاک
پاکستان

خیبر پختونخوا میں کنڈااور بجلی کے نادہندگان کارروائی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، قراقرم ہائی وےبلاک

Published September 16, 2023
Tags: 20 ہزار سے زائد افراد کے بجلی کے کنکشنز منقطع کیے گئے Featured
Share
SHARE

بٹ گرام (ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا کے ضلع بٹ گرام کے رہائشی غیر قانونی کنکشنز (کنڈا) اور بجلی کے نادہندگان کے خلاف جاری کارروائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ختم نبوت چوک کے قریب قراقرم ہائی وے کو بلاک کر دیا۔خیال رہے کہ 6 ستمبر کو نگران وزیر توانائی محمد علی نے بجلی چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوگی اور بل ادا نہیں کیے جائیں گے اس وقت تک بجلی کی قیمتیں نیچے نہیں آئیں گی، یہ فیصلہ بجلی کے اضافی بلوں پر ملک گیر مظاہروں کے بعد کیا گیا۔

اس کے بعد سے متعدد علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

کارروائی اب بھی جاری ہے، تاہم بٹ گرام کے متعدد علاقوں (خاص طور پر اجمیرہ اور چپرگرام) کے رہائشی آج مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، انہوں نے ابتدائی طور پر بٹ گرام کے مرکزی بازار میں مظاہرہ کیا اور بعد ازاں ختم نبوت چوک تک پہنچے اور قراقرم ہائی وے کے ایک حصے کو بلاک کر دیا۔

مظاہرے کی کوریج کرنے والے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی کے نمائندے نے رپورٹ کیا کہ مظاہرین نے بٹ گرام کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) تنویر الرحمن اور واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی ’غنڈاگردی‘ کو مسترد کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ’ڈپٹی کمشنر کی غنڈہ گردی نامنظور، واپڈا کی غنڈا گردی نامنظور‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے ڈی سی کے تبادلے کا بھی مطالبہ کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کی نااہلی ضلع کو انتشار کی طرف لے جا رہی ہے۔

چپرگرام گاؤں کے کونسل چیئرمین شوکت حیات نے اظہار مذمت کیا کہ حکام نے ’زمینی حقائق‘ کو مدنظر رکھے بغیر پورے یونین کونسل کی بجلی منقطع کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حتی کہ ایسے صارفین کی بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے جو باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں اور ان کے کنکشنز قانونی ہیں۔

انہوں نے بٹ گرام کے ڈپٹی کمشنر کی مذمت کی، جس کو انہوں نے ’غریبوں پر اپنے متعصبانہ فیصلے مسلط کرنے کی کوشش قرار دیا جبکہ ضلع کے بااثر افراد پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔

شوکت حیات نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ کیا جانا چاہیے اور ایسے عقلمند شخص کو تعینات کرنا چاہیے جو ضلع کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلا سکے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مظاہرین کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ الائی خوڑ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو اکھاڑ پھینکیں گے۔

ایک سماجی اور سیاسی کارکن اقبال نے بھی اپنی تقریر کے دوران بٹ گرام کے ڈپٹی کمشنر پر تنقید کی، اور الزام عائد کیا کہ گزشتہ برس اجمیرہ میں افتتاح کیا گیا ایک منی مائیکرو ہائیڈل پاور پروجیکٹ غیر فعال ہے کیونکہ ڈی سی (پروجیکٹ) منظور نظر ٹھیکیدار کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، جو چترال میں ان کے آبائی گاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے کے دیگر عمائدین کے ساتھ اس معاملے کو اٹھانے کے لیے کئی بار ڈی سی کے دفتر کا دورہ کیا لیکن حکام نے ملاقات کرنے سے منع کر دیا، ہم نے ڈپٹی کمشنر سے بجلی کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا لیکن ایسا لگتا ہے کہ انہیں اس میں بہت کم دلچسپی ہے۔

اسی طرح جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے اجمیرہ کے خالد خان نے دعویٰ کیا کہ کریک ڈاؤن کے دوران 20 ہزار سے زائد افراد کے بجلی کے کنکشنز منقطع کیے گئے ہیں، ان میں باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین بھی شامل ہیں۔

مقامی رہائشی ایڈووکیٹ اقبال خان نے مقامی اور واپڈا حکام پر غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کے دوران رازداری کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی کنکشن اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اور واپڈا کے اہلکاروں کو گاؤں بھیجا، یہ ٹیم پختون رسم و رواج کے خلاف گھروں میں داخل ہوئی۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پولیس لائنز، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی پیسکو کو ادائیگیاں کرنی ہیں، لیکن کوئی بھی ان سے پوچھنے کی جرات نہیں کرتا کیونکہ وہ خود دوسروں کے احتساب میں ملوث ہیں، وہ قانون سے بالاتر ہیں۔

میڈیا اداروں کی جانب سے تبصرے کے لیے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا گیا، لیکن انہوں نے فون کال کا جواب نہیں دیا۔

TAGGED:20 ہزار سے زائد افراد کے بجلی کے کنکشنز منقطع کیے گئےFeatured
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بھارت میں‌بھی افغانیوں کیخلاف گھیر اتنگ، افغان طلباء کو اسکالرشپس دینے سے انکار
Next Article جرمن فٹبالر رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کر لیا، انسٹاگرام اسٹوری میں اظہار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

فواد چوہدری کاجسمانی ریمانڈ مسترد ،جوڈیشل ریمانڈ دیدیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے…

January 27, 2023
دنیا

ٹرمپ کیخلاف تفتیش کرنے والےاسپیشل کونسل جیک اسمتھ پر”Hatch Act” کے تحت کارروائی

واشنگٹن (ویب ڈیسک):امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مختلف مقدمات کی نگرانی کرنے والے امریکی اسپیشل کونسل جیک اسمتھ خود سرکاری…

August 3, 2025
پاکستان

ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سےمنایا جا رہا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر قومی عزم و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا…

February 5, 2023
پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا، شرجیل میمن

کراچی(نجات نیوز): وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بلدیاتی انتخابات سےمتعلق کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے…

January 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?