کراچی (ویب ڈیسک): سندھ حکومت نے 9 نومبر یوم اقبال کے روز صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے 9 نومبر بروز جمعرات کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے 13 نومبر کو دیوالی پر تمام اداروں میں ہندو ملازمین کیلئے تعطیل کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل وفاقی حکومت نے 9 نومبر بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔