Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آئندہ صدی زمین سے ٹکرانے والے سیارچے ’بینو‘کے نمونےزمین پر پہنچ گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > آئندہ صدی زمین سے ٹکرانے والے سیارچے ’بینو‘کے نمونےزمین پر پہنچ گئے
سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

آئندہ صدی زمین سے ٹکرانے والے سیارچے ’بینو‘کے نمونےزمین پر پہنچ گئے

Published September 25, 2023
Tags: Featured ناسا کا خلائی جہاز 8 سال بعد زمین کی سطح پر لینڈ کرگیا ہے
Share
SHARE

یوٹاہ – امریکا (ٹیک ڈیسک): سیارچے کی سطح سے دھول اور ذرات کے نمونے جمع کرنے کے بعد ناسا کا خلائی جہاز 8 سال بعد زمین کی سطح پر لینڈ کرگیا ہے۔ناسا کی رپورٹ کے مطابق اوسیرس ریکس نامی ناسا کا خلائی جہاز گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 52 منٹ پر امریکا کے ریاست یوٹاہ کے مغربی صحرا پر بحفاظت لینڈ ہوا تھا۔اس کے بعد اسے ڈگ وے فوجی اڈے پر پہنچا دیا گیا جہاں اس کے مواد کا جائزہ لیا جائے گا اور پھر یہ نمونے آج ہیوسٹن میں ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کی ایک نئی لیب میں بھیجے جائیں گے۔

اس خلائی جہاز نے ’بینو‘ نامی سیارچے کی سطح کے نمونے جمع کیے ہیں، سائنسدانوں کی جانب سے اس سیارچے کو ’نظام شمسی کی سب سے خطرناک چٹان‘ قرار دیا جارہا ہے۔

یہ خلائی جہاز پیراشوٹ کی مدد سے 27 ہزار میل فی گھنٹہ (تقریباً 43 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے زمین پر لینڈ ہوا۔

اس خلائی جہاز میں ایک کیپسول بھی موجود ہے جس میں یہ نمونے جمع کیے گئے ہیں، خلائی جہاز کے لینڈ کرنے کے چند گھنٹے بعد کیپسول کو باہر نکالا گیا۔

اوسیرس ریکس ٹیم نے جب کیمرے کے ذریعے کیپسول کو دیکھا تو وہاں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ بینو سے جمع ہونے والے نمونے سے یہ معلوم کرنا آسان ہوگا کہ ہماری دنیا میں زندگی کا آغاز کیسے ہوا۔سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ اس کیپسول میں ایک کپ جتنا نمونہ ہوسکتا ہے جو ٹیسٹ کرنے کے لیے کافی ہے۔

اس سے قبل جاپان وہ پہلا ملک تھا جس نے سیارچے سے نمونہ جمع کیا تھا جو تقریباً ایک چمچ کے برابر تھا۔

ناسا کے اوسیرس ریکس خلائی جہاز کی جانب سے جمع کیے گئے نمونے 2020 میں سیارچے بینو کی سطح سے حاصل کیے گئے تھے۔ناسا کی جانب سے بینو کی سطح سے نمونے جمع کرنے کا مشن 7 سال کا تھا جس میں نظام شمسی کے ’سب سے خطرناک پتھر‘ کہلائے جانے والے ایسٹرائڈ کا مطالعہ کیا گیا تھا۔سائنسدان یہ توقع کر رہے ہیں کہ ان نمونوں سے 4.5 ارب سال پہلے سیاروں کی تشکیل کے بارے میں نئی معلومات ملیں گی۔

2016 میں زمین سے لانچ ہونے کے بعد اس خلائی جہاز نے بینو کے گرد 2 سال تک چکر لگائے اور اس دوران اوسیرس ریکس نے سائنسدانوں کو ’خلائی پہاڑ‘ یعنی بینو کی تصاویر اور ڈیٹا بھیجا تاکہ سمجھا جاسکے کہ بینو سے سورج اور سیاروں کے بننے کے عمل کے کئی اشارے مل سکتے ہیں۔

اور پھر 2018 میں اس خلائی جہاز نے بینو کی سطح کو چھوا، جیسے ہی خلائی جہاز بینو کی سطح پر اترا تو اس پر نائٹروجن گیس کا دباؤ ڈال کر فضا میں اترنے والی دھول اور پتھر کے نمونے جمع کرلیے، نمونے جمع کرنے کے بعد اس نے دوربارہ اڑان بھری اور پھر تین سال بعد یہ زمین پر لینڈ کرگیا ہے۔

بینو نامی سیارچے کی چوڑائی صرف 550 میٹر ہے اور یہ سیارچے نظام شمسی بننے کے ابتدائی دور کا ہے۔سائنسدانوں کو بینو میں اس لیے دلچسپی ہے کیونکہ سال 2060 میں اس کے زمین کے نزدیک سے گزرنے کا امکان ہے جس سے سائنسدانوں کو مزید رازوں کو جاننے کا موقع مل سکے گا۔

سائنسدانوں کا یہ بھی خیال ہے کہ بینو سے جمع ہونے والا نمونے سے یہ معلوم کرنا آسان ہوگا کہ ہماری دنیا میں زندگی کا آغاز کیسے ہوا۔

TAGGED:Featuredناسا کا خلائی جہاز 8 سال بعد زمین کی سطح پر لینڈ کرگیا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پیرنی تیرے پیر کو …! اینٹی کرپشن نے خاور فرید مانیکا کو گرفتار کرلیا
Next Article اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ 2023: کینیڈا کو شکست، پاکستان کی مسلسل پانچویں‌فتح
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

’اپنے اُلو کتنے ٹیڑھے‘ فیم بلوچ گلوکار واسو خان انتقال کر گئے

کراچی (شوبز ڈیسک): لگ بھگ ایک دہائی قبل معروف گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کے ساتھ ’اپنے اُلو کتنے…

February 24, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

یوٹیوب میں 2 نئے اے آئی ٹولز متعارف کرانے کا اعلان، افراد، آوازوں اور موسیقی شناخت ہوسکے گی

کراچی (ٹیک‌ڈیسک): یوٹیوب نے نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ان ٹولز کا…

September 11, 2024
دنیا

ہیلی کاپٹر حادثہ: ایران کی صدررئیسی کےساتھیوں سمیت ہلاک ہونے کی تصدیق، پاکستان کا یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

تہران (ویب ڈیسک): ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ایرانی…

May 20, 2024
پاکستان

شوکت خانم فنڈہاؤسنگ پراجیکٹ میں استعمال کیا؛عمران خان کااعتراف

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ…

January 21, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?