Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: PIA انتظامیہ کی نااہلی: ایک طیارے کا ٹائر پنکچر، دوسرا 2 گھنٹے ایئرپورٹ کے اوپر چکر کاٹتا رہا، مسافر پریشان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > PIA انتظامیہ کی نااہلی: ایک طیارے کا ٹائر پنکچر، دوسرا 2 گھنٹے ایئرپورٹ کے اوپر چکر کاٹتا رہا، مسافر پریشان
پاکستانکاروبار

PIA انتظامیہ کی نااہلی: ایک طیارے کا ٹائر پنکچر، دوسرا 2 گھنٹے ایئرپورٹ کے اوپر چکر کاٹتا رہا، مسافر پریشان

Published October 11, 2023
Tags: Featured لاہور سے سڑک کے راستے نیا ٹائر ملتان پہنچا
Share
SHARE

ملتان (ویب ڈیسک): ملتان ائیرپورٹ پر طیارے کا ایک ٹائر پنکچر ہونے کے معمولی واقعے نے بوئنگ سے منسلک 10 پروازوں کا شیڈول 5 روز تک درہم برہم کردیا۔اس ایک ٹائر کے پنکچر ہونے سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے، پی آئی اے کی پرواز پی کے 716 چھ اکتوبر کو مدینے سے ملتان پہنچی تو بوئنگ 777 طیارے کا ایک ٹائر پنکچر تھا۔ طیارے سے اگلی پرواز پی کے 715 اسی رات 7 بج کر 40 منٹ پر ملتان سے مدینے کیلئے شیڈول تھی، لاہور سے سڑک کے راستے نیا ٹائر ملتان پہنچا، یوں صرف 15 سال پرانا یہ طیارہ اگلی صبح 9 گھنٹے 16 منٹ کی تاخیر سے منزل کیلئے روانہ ہوسکا۔ جبکہ کراچی سے نجی ائیر لائن کی جدہ کے لیے پرواز کے ٹیک آف کرتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور فیول برننگ کیلئے طیارہ کراچی کی فضا میں دو گھنٹے تک چکر کاٹتا رہا۔

اس تاخیر کے باعث طیارے کی مدینہ سے کراچی کی پرواز پی کے 744 کی روانگی میں 10 گھنٹے 7 منٹ کی تاخیر ہوئی۔ اسی بوئنگ کی کراچی سے جدہ کے لیے پرواز پی کے 731 بھی شیڈول تھی، لیٹ پہنچنے کی وجہ سے اگلی پرواز کی روانگی مقررہ وقت سے 9 گھنٹے 22 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔ 7 اکتوبر کو جدہ سے اسلام آباد کیلئے پی کے 760 بھی اسی طیارے کے ذریعے شیڈول تھی جس کی روانگی میں 9 گھنٹے 11 منٹ تاخیر ہوئی۔ اسی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 لگ بھگ 9 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، 8 اکتوبر کو دمام سے اسلام آباد واپسی کی پرواز پی کے 246 شیڈول سے 8 گھنٹے 33 منٹ لیٹ ہوئی۔

6 اکتوبر کو ٹائر پنکچر سے شروع ہوئی تاخیر کے سبب اسی بوئنگ نے اسلام آباد سے 8 اکتوبر کو ریاض کی پرواز پی کے 753 کے ٹیک آف میں 8 گھنٹے 14 منٹ تاخیر کی، اسی روز ریاض سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 754 مقررہ وقت 11 بج کر 30 منٹ کی بجائے 8 گھنٹے 17 منٹ سے روانہ ہوئی۔ 9 اکتوبر کو اسلام آباد سے جدہ کیلئے اسی طیارے سے فلائٹ پی کے 742 آپریٹ کی گئی جو 2 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی۔ جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 شیڈول سے دو گھنٹے 12 منٹ لیٹ ہوئی۔ ان 10 پروازوں سے عمرہ زائرین سمیت لگ بھگ ہزاروں مسافروں نے سفر کیا جو غیر معمولی تاخیر کے سبب اذیت سے دوچار ہوئے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی انتظامیہ اگر چاہتی تو پہلے روز ہی متبادل طیارہ فراہم کرکے اس بوئنگ سے منسلک پروازوں کا شیڈول بہتر کر سکتی تھی مگر طیاروں کی قلت کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

دوسری جانب کراچی سے نجی ائیر لائن کی جدہ کے لیے پرواز کے ٹیک آف کرتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور فیول برننگ کیلئے طیارہ کراچی کی فضا میں دو گھنٹے تک چکر کاٹتا رہا۔نجی ائیر لائن کے ذرائع کے مطابق پرواز پی اے 170 نے رات 2 بج کر 28 منٹ پر کراچی سے جدہ کیلئے ٹیک آف کیا جس کے فوری بعد طیارے کے آٹو پائلٹ سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت ملنے پر طیارے کو واپس کراچی ائیرپورٹ کی طرف موڑ لیا گیا تاہم فیول ضائع کرنے کیلئے طیارہ سوا 2 گھنٹے کراچی کی فضا میں چکر کاٹتا رہا۔بعد ازاں صبح چار بجکر 34 منٹ پر ائیر بس ایک 320 طیارے نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔

ائیر لائن ذرائع کے مطابق طیارے میں 167 مسافر سوار تھے، مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کرکے لاونج منتقل کر دیا گیا۔طیارے کے مسافر 6 گھنٹے سے کراچی ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

TAGGED:Featuredلاہور سے سڑک کے راستے نیا ٹائر ملتان پہنچا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایم 6 موٹروے کرپشن کیس: ملزمان کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے ثبوت مل گئے
Next Article سب ہوسکتا ہے مگر اسٹیل مل نہیں چل سکتی: نجکاری ہوگی نہ ہی بحالی، ایکسپورٹ زون بن سکتا ہے: وزیر نجکاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

فیض-عمران خان رابطے، بشری بی بی کے وعدہ معاف گواہ بننے کا امکان

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور عمران خان کا رابطہ…

August 17, 2024
پاکستان

اسلام آباد: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، ریڈ زون والے راستے کنٹینر لگاکر بند

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر…

July 26, 2024
پاکستانتازہ ترین

چیچہ وطنی:جعفر ایکسپریس بوگی نمبر 4میں دھماکا،1جاں بحق،3 زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک): کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کے واش روم میں دھماکا ہوا ہے جس سے…

February 16, 2023
انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کےحاملہ ہونے کی خبروں‌کی گردش، اداکارہ نے تردید کردی

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی میڈیا سمیت مختلف میڈیا پر اپنے حمل سے متعلق چلنے والی…

February 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?