Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایشیاکپ جیت لیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایشیاکپ جیت لیا
کھیل

بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایشیاکپ جیت لیا

Published September 28, 2025
Tags: Featured ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل بھارت کی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست پاکستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں آؤٹ نویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا
Share
SHARE

دبئی (اسپورٹس ڈیسک): ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل دبئی میں ہو ا جس میں بھارت فاتح رہا۔فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے جنہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی اور 84 کے مجموعی اسکور پر ورون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ان کے بعد آنے والے صائم ایوب 113 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بنا کر کلدیپ کا شکار بنے۔دوسری وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی بیٹرز کی لائن لگ گئی اور باقی 8 کھلاڑی صرف 33 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

صائم ایوب کے بعد محمد حارث بھی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ 126 کے اسکور پر فخر زمان بھی ورون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 35 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ 131 کے اسکور پر حسین طلعت بھی آؤٹ ہوگئے، وہ صرف ایک رنز بناسکے۔

ان کے بعد سلمان آغا بھی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد شاہین آفریدی اور فہیم اشرف بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔حارث رؤف اور محمد نواز نے 6،6 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ بمراہ، ورون اور اکثر پٹیل نے 2،2 وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ لائن کو مشکلات کا سامنا رہا۔ بھارت کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں گری جب ابھیشک شرما فہیم کی گیند پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی دوسری وکٹ 10 کے اسکور پر گری جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ایک رنز بنا کر شاہین کا شکار بنے۔

20 کے مجموعی اسکور پر شبمن گل بھی 12 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔77 کے مجموعی اسکور پر سنجو سیمسن 24 رنز بنا کر ابرار کا شکار بنے۔

اس کے بعد بھارت کی پانچویں وکٹ 137 رنز پر گری جب شیوام دوبے 33 رنز بنا کر فہیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اس موقع پر تلک ورما نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور 69 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، شاہین اور ابرار نے ایک ایک وکٹ لی۔

TAGGED:Featuredایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنلبھارت کی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکستپاکستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں آؤٹنویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی میں ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے SMS کے ذریعے فراڈ کی اطلاعات
Next Article ملک میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

میانوالی: ہلاک دہشتگردوں میں امیر ٹی ٹی پی لکی مروت کا بھائی زبیر نوازبھی شامل

میانوالی (ویب ڈیسک): میانوالی میں پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق…

October 1, 2023
پاکستان

سینیٹ کی قرارداد پر تبصرہ نہیں کریں گے،ملک خطرات کے باوجود الیکشن میں جاسکتا ہے،سولنگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے ہماری سکیورٹی فورسز باصلاحیت ہیں، ملک خطرات…

January 7, 2024
پاکستانکاروبار

ملک میں آٹے کا بحران بڑھ گیا، لاہور میں145 روپے کلو

لاہور (نجات نیوز): لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آٹا 145 روپے فی کلو…

January 5, 2023
کاروبار

CBC، DHA کراچی: پراپرٹی ٹیکس میں %100 سے زائد اضافہ،علاقہ مکین پریشان

کراچی (ویب ڈیسک): کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے کلفٹن اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)…

August 16, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?