کیرالہ – بھارت (ہیلتھ ڈیسک): بھارتی ریاست کیرالہ میں نپاہ وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی۔ بھارتی طبی حکام کا بتانا ہے کہ کیرالہ میں 24 سالہ طالب علم نپاہ وائرس سے متاثر ہوا تھا جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نپاہ وائرس کا پھیلاؤ روکنےکے لیے متاثرہ فرد سے ملنےوالے 151 افراد زیرنگرانی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نپاہ وائرس انسانوں میں مہلک اور دماغی سوجن والے بخار کا سبب بن سکتا ہے جب کہ کیرالہ میں رواں سال نپاہ وائرس سے 2 اموات ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ نپاہ وائرس چمگادڑوں کے ذریعے پھیلتا ہے جس کی علامات میں تیز بخار، دماغ کی سوزش اور سردرد شامل ہے۔