Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: انڈین فاسٹ بولر محمد سراج کی ICCون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > انڈین فاسٹ بولر محمد سراج کی ICCون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن
کھیل

انڈین فاسٹ بولر محمد سراج کی ICCون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن

Published January 26, 2023
Tags: Featured آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انڈیا کے فاسٹ بولر محمد سراج پہلی پوزیشن حاصل کر لی
Share
SHARE

حیدرآباد دکن (اسپورٹس ڈیسک): انڈیا کے فاسٹ بولر محمد سراج نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق محمد سراج نے گذشتہ 12 ماہ کے دوران عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔

حیدر آباد دکن سے تعلق رکھنے والے محمد سراج گذشتہ سال فروری میں تین سال کے طویل وقفے کے بعد انڈیا کی ون ڈے ٹیم میں واپس آئے تھے جس کے بعد انہوں نے اس فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

28 سالہ فاسٹ بولر نے انڈیا کی جانب سے سال بھر میں 37 وکٹیں حاصل کیں۔

منگل کے روز انہیں آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھی شامل کیا گیا تھا جس کے بعد وہ ون ڈے کی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر آںے میں کامیاب ہوگئے۔

سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں انہوں نے نو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں سراج نے دو میچز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں جس میں پہلے میچ میں چار وکٹیں بھی شامل تھیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کپتان روہت شرما بھی محمد سراج کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔

روہت شرما نے پیسر کے بارے میں کہا کہ ’انہوں نے بہت اچھا کھیلا ہے۔ وہ یہ بات سمجھتے ہیں کہ ٹیم کی ان سے کیا توقعات ہیں۔ میچ میں آنا، نئی گیند کو لینا اور سوئنگ کر کے وکٹیں حاصل کرنا وہ بھی مڈل اوورز میں، اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ ان کے پاس قابلیت ہے۔ وہ جتنا زیادہ کھیلتے جا رہے ہیں، بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔‘

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں محمد سراج پہلے، آسٹریلوی بولر جوش ہیزل وُڈ دوسرے، کیوی بولر ٹرینٹ بولٹ تیسرے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چوتھے، افغان سپنر راشد خان پانچویں، آسٹریلوی لیگ سپنر ایڈم زمپا چھٹے، بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن ساتویں، پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی آٹھویں، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نویں جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

TAGGED:Featuredآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میںانڈیا کے فاسٹ بولر محمد سراجپہلی پوزیشن حاصل کر لی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نئی منڈیوں کی تلاش،مصر ی صدر آج انڈیا میں مہمان خصوصی
Next Article لیاری کے کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ کی عالمی سطح پر دھوم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

چینی سائنسدانوں نے تیز ترین رفتار سے بھاگنے والا روبوٹ تیار کرلیا

گوبی - چین (ٹیک‌ڈیسک): سائنسدانوں کی جانب سے ایک نئے ہیومنائیڈ روبوٹ کا مظاہرہ کیا گیا ہے جو 8 میل…

October 23, 2024
دنیا

یوکرین کا ماسکو پر حملہ ناکام، روسی فوج نے 11 ڈرون مار گرائے

ماسکو (ویب ڈیسک): روسی فوج نے یوکرین کی جانب سے دارالحکومت ماسکو پر ڈرون طیاروں سے کیے جانے والا حملہ…

August 21, 2024
کھیل

اپنے بیٹےکوحافظ قرآن بنانا چاہتا ہوں؛ شعیب ملک

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بتایا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو حافظ قرآن بنانا چاہتے ہیں۔ایک…

May 20, 2023
انٹرٹینمنٹ

مشہور بھارتی کامیڈین جونی لیور کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

(ویب ڈیسک ):بھارت کے مشہور کامیڈین جونی لیور نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔جونی لیور کی سوشل…

September 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?