Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی
کھیل

ایشیا کپ پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، حتمی فیصلہ اے سی سی کرے گی

Published May 29, 2023
Tags: Featured ایشیا کپ کے انعقاد کے اے سی سی رکن کا مزید کہنا تھ
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):ایشیا کپ کی میزبانی کے معاملے پر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے جب کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کرے گی۔بی سی سی آئی کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کی پاکستانی تجویز کو ماننے سے مستقل انکار کے ساتھ بھارتی بورڈ مکمل طور پر کسی غیر جانبدار مقام پر ایونٹ کے انعقاد پر بضد ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کی پاکستانی تجویز سے متعلق حتمی فیصلہ اب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی ایگزیکٹو باڈی کرے گی ۔

اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کے ایک رکن نے بتایا کہ بھارتی بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے اب تک کسی بھی فیصلے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ اے سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو! فیصلہ آج ہونے کا امکان

ایشین کونسل کے رکن کے مطابق سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان کی جانب سے پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تصدیق کی جا چکی ہے کہ انہیں پاکستان میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں، لیکن بھارتی بورڈ تاحال پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت پر اَڑا ہوا ہے اور اسی وجہ سے ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے، جس کی وجہ سے حتمی فیصلہ اے سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا، جس میں جے شاہ کو بھی طلب کیا جائے گا۔

اے سی سی رکن کا مزید کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل کی حمایت نہیں کی جاتی تو معاملے کا کوئی درمیانی راستہ نکالنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایونٹ میں 6 ممالک کھیل رہے ہیں تو ان 19 ملکوں کا کیا ہوگا جو یہ ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گے؟ جب وہ ٹورنامنٹ کا حصہ ہی نہیں رہیں گے تو کس بنیاد پر اس معاملے میں اپنی حمایت ظاہر کر سکتے ہیں؟

ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے اب تک 2 غیر جانبدار مقامات کی تجویز سامنے آ چکی ہے، جن میں سری لنکا اور متحدہ عرب امارات شامل ہے تاہم ایشین کرکٹ کونسل بورڈ کے کئی ارکان امارات میں شدید گرم موسم کے باعث اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز دی تھی۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے مطابق پہلے صرف بھارت کے مقابلے پاکستان سے باہر کرانے کا کہا گیا، پھر چند روز بعد ابتدائی 4 کے سوا دیگر میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی تجویز دی گئی، تاہم بھارت تاحال اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، جس ایونٹ کے انعقاد میں بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہا ہے۔

TAGGED:Featuredایشیا کپ کے انعقاد کےاے سی سی رکن کا مزید کہنا تھ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسٹیبلشمنٹ کس طرح ملک کو مکمل معاشی تباہی کی طرف جانے دے رہی ہے؟ عمران خان
Next Article نواز شریف کوپارٹی صدر کے عہدے پربحال کرنے کی درخواست بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

“اس دنیا میں‌ہم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں”: افریقی ملک گبون میں فوجی بغاوت،صدر نظر بند

گبون (ویب ڈیسک): افریقی ملک گبون میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے صدر کو نظر بند کردیا۔غیرملکی میڈیا کے…

August 30, 2023
پاکستان

“دشمن کے بچوں کو پڑھانے” کے بعد حاضر ہے’حرمت پرچم‘ مہم:جرمنی واقعہ پر وفاقی وزرا نےتصاویرشیئر کردیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے پر مظاہرین کےحملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کے واقعے کے…

July 25, 2024
دنیا

امریکی ائیرپورٹ پر2 طیارے آپس میں‌ ٹکرا گئے؛ دیگر کھڑے کئی طیارے بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے

کیلیس پیل- امریکا (ویب ڈیسک): امریکی ائیر پورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے…

August 12, 2025
پاکستان

وزیراعظم نے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے؛ کائرہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے نگران سیٹ اپ…

July 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?