Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارت کا ’بھروس‘ نامی نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم تیار کرنے کا دعویٰ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > بھارت کا ’بھروس‘ نامی نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم تیار کرنے کا دعویٰ
سائنس و ٹیکنالوجی

بھارت کا ’بھروس‘ نامی نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم تیار کرنے کا دعویٰ

Published January 24, 2023
Tags: Featured انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھارت نے دعویٰ کیا ہے بھروس آپریٹنگ سسٹم موبائل آپریٹنگ سسٹم تیار
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک): انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے ابھرتے ہوئے ملک بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ماہرین نے گوگل کے اینڈرائیڈ اور آئی فون کے آئی او ایس کے ٹکر کا موبائل آپریٹنگ سسٹم تیار کرلیا۔ بھارت کی وزارت تعلیم کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ’انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘ مدراس (چنئی) کے انجنیئرز نے ’بھروس‘ نامی آپریٹنگ سسٹم تیار کرلیا۔

Paving a way for Atmanirbhar Bharat!

An indigenously-built #Atmanirbhar Mobile Operating System, “BharOS” has been released today. The Operating System has been developed by @iitmadras incubated firm J and K Ops Pvt. Ltd.

Watch here: https://t.co/NkRLFVNXUb @PIBHRD

— Ministry of Education (@EduMinOfIndia) January 19, 2023

بھارت کی جانب سے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری کے دعوے کے بعد وہ امریکا اور چین کے بعد تیسرا ملک بن گیا، جہاں کے مقامی ماہرین نے موبائل آپریٹنگ سسٹم تیار کیا ہے۔

اس وقت دنیا بھر کے موبائل فونز آئی فون کے آئی او ایس اور گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہیں جب کہ بعض موبائلز میں چینی کمپنی ہواوے کی جانب سے تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم بھی چل رہا ہے۔

تاہم ہواوے اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹمز مخصوص موبائل فونز میں ہی چل رہے ہیں جب کہ اینڈرائیڈ کا آپریٹنگ سسٹم متعدد کمپنیز کے موبائل کو آپریٹ کرتا ہے۔

بھارتی ماہرین کی جانب سے تیار کیے جانے والے آپریٹنگ سسٹم ’بھروس‘ کے حوالے سے ’انڈیا ٹوڈے‘ نے بتایا کہ فوری طور پر ماہرین نے یہ واضح نہیں کیا کہ اسے کب تک باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا اور کس طرح یہ عام موبائل فونز کو آپریٹ کرے گا؟

تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ مستقبل میں بھارتی حکومت ممکنہ طور پر موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ مل کر آپریٹنگ سسٹم کو فونز میں شامل کرے گا، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ بھارتی آپریٹنگ سسٹمز کو کب تک موبائل فونز میں شامل کیا جائے گا۔

’بھروس‘ کو بنانے والے ماہرین نے اسے دنیا کا سب سے محفوظ آپریٹنگ سسٹم قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے بنائے گئے سسٹم میں سیکیورٹی کے فیچرز کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے اور ان کا سسٹم کسی بھی تیسری ایپ کو ڈفالٹ ایپ کے طور پر پیش نہیں کرتا۔

@iitmadras as a part of its continued efforts to strengthen #atmanirbharbharat & support #MakeinIndia, is showcasing an incubated entrepreneurial effort that will empower customers with an indigenously developed product. Watch it live on Jan 19, 5 PMhttps://t.co/uWKIddveqV#IITM

— IIT Madras (@iitmadras) January 19, 2023

یعنی بھروس کے آپریٹنگ سسٹم میں کوئی بھی دوسری ایپ موجود نہیں ہوگی، تاہم اگر صارفین کسی بھی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیں گے تو وہ ان کے پرائیویٹ ایپ اسٹور سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، تاہم وہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جانی والی ایپس کی سیکیورٹی کی ذمہ داری بھروس کی نہیں ہوگی۔

اسی طرح بھارتی ماہرین نے بتایا کہ ان کا آپریٹنگ سسٹم کسی طرح بھی اینڈرائیڈ سے مختلف نہیں ہے بلکہ ان کا سسٹم اینڈرائیڈ کے فارمولے پر ہی تیار کیا گیا ہے اور اسی کی طرح صارفین کو اس کے اپڈیٹس ورژن بھی ملتے رہیں گے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر بھارت اپنے ہاں تیار ہونے والے موبائل فونز کی کمپنیوں کو بھروس آپریٹنگ سسٹم چلانے پر آمادہ کرے گا اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر بھارت صرف اپنے ملک میں فروخت کیے جانے والے موبائلز میں ہی ابتدائی طور پر مذکورہ آپریٹنگ سسٹم کو چلائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

TAGGED:Featuredانڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیانفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سےبھارت نے دعویٰ کیا ہےبھروس آپریٹنگ سسٹمموبائل آپریٹنگ سسٹم تیار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیشنل گرڈ میں خرابی، ملک میں‌بلیک آؤٹ
Next Article بنوں میں دیسی ساختہ بم دھماکہ،پاک فوج کا جوان شہید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

مشی گن یونیورسٹی:دہشتگرد کی اندھادھند فائرنگ؛3 افراد ہلاک،5 زخمی

مشی گن(ویب ڈیسک): امریکا کی ریاست مشی گن کی ایک یونیورسٹی میں مسلح شخص نے کیمپس میں گھس کر اندھا…

February 14, 2023
پاکستان

پیسہ پھینک تماشہ دیکھ: کارساز حادثہ کےفریقین میں معاملات طے پاگئے، ورثا نے ملزمہ کو معاف کردیا

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے کیس میں فریقین کے درمیان معاملات…

September 6, 2024
دنیا

ہیلی کاپٹر حادثہ: ایران کی صدررئیسی کےساتھیوں سمیت ہلاک ہونے کی تصدیق، پاکستان کا یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

تہران (ویب ڈیسک): ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ایرانی…

May 20, 2024
پاکستان

بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، بنی گالہ پہنچ گئیں، سیکیورٹی ہائی الرٹ

راولپنڈی (ویب ڈیسک): عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، اور وہ اپنے…

October 24, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?