احمد آباد (شوبز ڈیسک): ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو جب 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا تو بھارتی ٹیم کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں بیٹھی اہم شخصیات بھی افسردہ دکھائی دیں۔ایسے میں میچ ہارنے کے بعد ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ویرات کے ساتھ انوشکا بھی خاصی افسردہ نظر آرہی ہیں۔
they proved “hum sath sath hai” 🥹❤️ #Virushka #ViratKohli𓃵 #AnushkaSharma #Abhiya pic.twitter.com/x4uzSd8EdQ
— abhiyaxtejran (@TejRan_aka_adi) November 19, 2023
اپنی ہی سرزمین پر شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے جذباتی ہونے کے کئی مناظر سامنے آئے ، کہیں بھارتی کپتان روہت شرما آنسو بھری آنکھیں لیے گراؤنڈ سے ڈریسنگ روم جاتے نظر آئے تو وہیں کئی بھارتی کھلاڑیوں کو بھی گراؤنڈ میں روتے دیکھا گیا۔
ایسے میں میچ ہارنے کے بعد ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ویرات کے ساتھ انوشکا بھی خاصی افسردہ نظر آرہی ہیں۔
they proved “hum sath sath hai” 🥹❤️ #Virushka #ViratKohli𓃵 #AnushkaSharma #Abhiya pic.twitter.com/x4uzSd8EdQ
— abhiyaxtejran (@TejRan_aka_adi) November 19, 2023
دوسری جانب سوشل میڈیا پر میچ کے آخری اوورز کے دوران کی بھی ایک ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے، اس ویڈیو میں انوشکا اور اتھیا شیٹھی کو شکست سے قبل ہی افسردہ حالت میں دیکھا گیا۔
اس ویڈیو میں انوشکا کو آنکھوں پر ہاتھ رکھے میچ ختم ہونے سے قبل افسردہ دیکھا گیا۔