Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دریائے سندھ پر کینال منصوبے:سندھ ترقی پسند پارٹی کا 18 اکتوبر کو پی پی پی کے جلسے کے موقع پراحتجاج کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > دریائے سندھ پر کینال منصوبے:سندھ ترقی پسند پارٹی کا 18 اکتوبر کو پی پی پی کے جلسے کے موقع پراحتجاج کا اعلان
پاکستان

دریائے سندھ پر کینال منصوبے:سندھ ترقی پسند پارٹی کا 18 اکتوبر کو پی پی پی کے جلسے کے موقع پراحتجاج کا اعلان

Published October 17, 2024
Tags: 18 اکتوبر کو پی پی پی کے جلسے کے موقع پر Featured ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی پی پی پی وفاقی حکومت کی مکمل مددگارہے درياءِ سندھ پر کئنال بنانے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کا اعلان سندھ سے پانی چوری کرنے کی سازش
Share
SHARE

حیدرآباد (ویب ڈیسک): ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے 18 اکتوبر کو پی پی پی کے جلسے کے موقع پر درياءِ سندھ پر کئنال بنانے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے حیدرآباد میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ سندھ کی زندگی کا ذریعہ ہے، جس پر نہر بنا کر سندھ سے پانی چوری کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ پی پی پی وفاقی حکومت کی مکمل مددگار بنی ہوئی ہے اور وفاقی حکومت دریائے سندھ پر حملے کے لیے نہروں کی منظوری دے رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کی قیادت کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آپ اقتدار میں سندھ کے ووٹ پر ہیں۔

18 اکتوبر کو حیدرآباد کی بائی پاس سڑکوں پر پلے کارڈ اٹھا کر دریائے سندھ پر ڈاکہ کے خلاف پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ ہم 18 اکتوبر کو حیدرآباد کے تمام قومی کارکنوں اور شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دریائے سندھ پر حملے کے خلاف پلے کارڈ لے کر پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ دریائے سندھ چھے کروڑ لوگوں کی زندگی کا واحد ذریعہ ہے۔ دریائے سندھ سے کئنال نکال کر سندھ کو سندھ کے لوگوں کا قتل گاہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس میں ملکی اسٹیبلشمنٹ اور پی پی پی دونوں شامل ہیں۔ سندھ کا عوام اپنے زندگی کے واحد ذریعہ دریائے سندھ کو بچانے کے لیے ہر ممکن قربانی دینے سے گریز نہیں کرے گا۔

ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے سندھ سے چولستان کئنال کے لیے بجٹ رکھا گیا ہے، جس سے پنجاب کی ہٹ دھرمی ظاہر ہو رہی ہے۔ ایس ٹی پی کے رہنما ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، کوئی سڑک اور راستہ بند نہیں ہوگا۔ اس احتجاج کے ذریعے ہم بلاول بھٹو کو یہ پیغام دیں گے کہ وہ سندھ کے قومی مفادات کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور اسلام آباد میں ہونے والے سندھ دشمن فیصلوں میں پی پی پی بھی شامل ہے، جس پر وفاقی حکومت کھڑی ہے۔ اجلاس میں حیدر شاہانی، ہوت خان گاڑھی، ڈاکٹر عبدالحمید میمن، قادر چنا، امتیاز سموں، ڈاکٹر سومار منگریو ، حیدر ملاح، عاشق سولنگی، خدابخش درس، محمد علی ابڑو اور دیگر نے شرکت کی

TAGGED:18 اکتوبر کو پی پی پی کے جلسے کے موقع پرFeaturedایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسیپی پی پی وفاقی حکومت کی مکمل مددگارہےدرياءِ سندھ پر کئنال بنانے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کا اعلانسندھ سے پانی چوری کرنے کی سازش
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ بنےگا، پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اتفاق ہوگیا
Next Article لاہور:طالبہ سے کوئی زیادتی نہیں‌ہوئی،افواہ پھیلانے والوں کا ٹرائل کیا جائے؛ خصوصی کمیٹی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جلسہ ملتوی کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا تھا: وزیر اعلیٰ پختونخوا

پشاور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 22 اگست کو اسلام آباد کا جلسہ…

August 27, 2024
پاکستان

میں اور گنڈاپور ڈی چوک جاکر احتجاج کے حق میں نہیں تھے: شیرافضل مروت

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ میں اورعلی امین گنڈاپور ڈی چوک…

November 27, 2024
انٹرٹینمنٹ

سینئر پاکستانی اداکار شبیر رعنا انتقال کرگئے

(ویب ڈیسک): پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکارہ شبیر رعنا طویل علالت کے بعد کراچی میں اتوار کی صبح انتقال…

May 7, 2023
تازہ ترینکھیل

کراچی ٹیسٹ کا چوتھا روز: شاہینوں کا آغازاچھا نہیں‌رہا

کراچی (نجات نیوز): کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم کی…

January 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?