وارہ – کراچی (ویب ڈیسک): قمبر شہدادکوٹ کے علاقے وارہ میں ایک ماہ قبل زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنی لڑکی نازیہ چنہ کراچی کے سول اسپتال میں دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق قمبر شہدادکوٹ میں وارہ کے علاقے میرن کوٹ کی رہائشی 13 سال کی لڑکی کو ایک ماہ قبل پانچ افراد اغوا کر کے لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد اور زیادتی کے بعد لڑکی کو چانڈکا اسپتال لاڑکانہ لے جایا گیا،لیکن حالت تشویشناک ہونے پر کراچی کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ وارہ تھانے میں 3 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے، تین نامزد ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں۔
جبکہ پوسٹ مارٹم کے لیے بھی کراچی سول ہسپتال چھوڑ کر میت کو وارہ کے تعلقہ ہسپتال منتقل کیا گیا .
دوسری جانب ورثا نے پولیس پرالزام عائد کیا ہے کہ پولیس تفتیش اور 2 نامعلوم ملزمان کی گرفتاری میں دلچسپی نہیں لے رہی جس کی وجہ سے انصاف ملنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔