Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: توہین قرآن: عراق میں مشتعل افراد نےسویڈن کا سفارتخانہ جلا دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > توہین قرآن: عراق میں مشتعل افراد نےسویڈن کا سفارتخانہ جلا دیا
دنیا

توہین قرآن: عراق میں مشتعل افراد نےسویڈن کا سفارتخانہ جلا دیا

Published July 20, 2023
Tags: Featured حملہ عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کےحامیوں نے کیا
Share
SHARE

بغداد (ویب ڈیسک): توہین قرآن کے معاملے پر عراقی دارالحکومت بغداد میں سیکڑوں مشتعل افراد نے دھاوا بولتے ہوئے سویڈن کا سفارت خانہ جلادیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کےسفارت خانے پر حملہ عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کےحامیوں نے کیا۔سویڈن کے سفارت خانے کے باہر صبح سویرے مظاہرہ سوئیڈن میں قرآن کی ایک بار پھر بےحرمتی کی اجازت دیے جانے پرکیا گیا تھا۔اس دوران ہزاروں مظاہرین سویڈن کے سفارت خانے میں داخل ہوئے اور وہاں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی۔

عراق کی وزارت خارجہ نے سویڈن کا سفارت خانہ جلانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہےکہ حکومت نے متعلقہ سکیورٹی حکام کو واقعے کی فوری تحقیقات کے ساتھ ضروری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

عراقی حکام کے مطابق واقعے میں سفارت خانے کا عملہ محفوظ ہے، آگ کو بجھا دیا گیا ہے اور صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

دوسری جانب سویڈش وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ سفارت خانے اور سفارتی عملےکی حفاظت کی مکمل ذمہ داری عراقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

خیال رہےکہ مذکورہ واقعہ سویڈن میں آج پھر ہونے والے توہین قرآن کے اعلان کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں دو افراد نے آج عراقی سفارت خانے کے باہر قرآن کی بے حرمتی اورعراقی پرچم جلانے کا اعلان کیا تھا جس کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ان دو افراد میں سے ایک وہی شخص ہے جس نےگزشتہ ماہ عیدالاضحیٰ کے روز اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کی بے حرمتی کی تھی۔

TAGGED:Featuredحملہ عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کےحامیوں نے کیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گال ٹیسٹ میچ: پاکستان کی پہلی شاندارفتح، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست
Next Article بالی ووڈ اسٹارز کی منی پور میں ہونے والے ہولناک واقعہ کی شدید مذمت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

جاپان3 جولائی کو نئے نوٹ جاری کریگا،ہولوگرافی ٹیکنالوجی نوٹوں پر تاریخی شخصیات کے3 ڈی پورٹریٹ موجود

ٹوکیو (ٹیک ڈیسک): جاپان میں نئے بینک نوٹ 3 جولائی کو جاری کیے جا رہے ہیں۔یہ دنیا کے پہلے ایسے…

June 30, 2024
پاکستان

’بادی النظر میں توہین عدالت ہوئی‘، چیف جسٹس نے فیصل واڈا، مصطفٰی کمال کو طلب کرلیا

(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا کی پریس کانفرنس پر لیے گئے از خود نوٹس…

May 17, 2024
پاکستان

ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے،ہم پارلیمنٹ اوراس سے باہربھی مشکلات پیداکرسکتے ہیں:مولانا کی وارننگ

لاہور (ویب‌ڈیسک) : جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کہ ہم صرف پارلیمنٹ…

March 8, 2024
دنیا

بھارت: اترا کھنڈ میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 36 افراد ہلاک، 19 زخمی

الموڑا - بھارت (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں…

November 4, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?