Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلیں، جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے علیحدہ کر دیا گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلیں، جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے علیحدہ کر دیا گیا
پاکستان

فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلیں، جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے علیحدہ کر دیا گیا

Published November 20, 2024
Tags: 9 مئی ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل Featured انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس عائشہ ملک کو سات رکنی آئینی بینچ سے علیحدہ سپریم کورٹ کی تین رکنی آئینی کمیٹی
Share
SHARE

اسلام آباد(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کی تین رکنی آئینی کمیٹی نے 9 مئی واقعات کے ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے جسٹس عائشہ ملک کو سات رکنی آئینی بینچ سے علیحدہ کر دیا،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچز کمیٹی کا اجلاس ہواجس میںجسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر نے شرکت کی۔تین رکنی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے منٹس جاری کر دئیے گئے،اجلاس میں زیر التواءاپیلوں کو نمٹانے کیلئے کیسز کی درجہ بندی کرنے کی ہدایت کردی گئی۔اجلاس میں آئینی بینچ کے طریقہ اور قواعد و ضوابط سے متعلق رجسٹرار کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کے مشورے سے رجسٹرار سپریم کورٹ قواعد و ضوابط طے کریں گے۔

اجلاس کے بعد اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ اجلاس میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل بارے کیس مقرر کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

آئینی بینچ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک سویلنز کے فوجی ٹرائل سے متعلق مقدمے کا فیصلہ دینے والے بینچ میں شامل تھیں، جسٹس عائشہ ملک سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس کی اپیلوں کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کا حصہ نہیں رہ سکتیں۔فیصلے کے خلاف اپیل سات رکنی انٹرا کورٹ اپیل زیر التوا ہے جس پر سات رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا۔

چونکہ سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس کا فیصلہ سات رکنی بینچ کی جانب سے دیا گیا تھا۔ ملٹری کورٹس سے متعلق معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بجھوایا جاتا ہے۔ جوڈیشل کمیشن ساتویں ممبر کی نامزدگی کریں۔اجلاس میں آئینی مقدمات کیلئے علیحدہ برانچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آئینی مقدمات کی درجہ بندی کرکے سبز ٹیگنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 186 اے کے ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ میں مقدمات کی منتقلی کا اختیار سپریم کورٹ کو حاصل ہے، آئینی بینچ کے ججز کے سامنے روزانہ پانچ چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بڑھتے کام سے نمٹنے کیلئے نامزد آئینی ججز نے سول جج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کیسز کی کارروائی کو یقینی بنانے کیلئے مناسب عملہ رکھا جائے گا۔

سپریم کورٹ ٹھوس آئینی اور قانونی سوالات ہونے پر مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوا سکتی ہے، ججز کمیٹی کو آئینی بنچ کیلئے سپریم کورٹ میں الگ برانچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رولز فائنل ہونے تک جلد سماعت کی تمام درخواستیں آئینی بینچ کمیٹی کو پیش کی جائیں گی۔

TAGGED:9 مئی ملزمان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلFeaturedانٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعتجسٹس عائشہ ملک کو سات رکنی آئینی بینچ سے علیحدہسپریم کورٹ کی تین رکنی آئینی کمیٹی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article توشہ خانہ ٹو کیس،عمران خان کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم
Next Article سندھو دریا پر کینال منصوبے کے خلاف سکرنڈ بائی پاس پر دھرنا: سندھو دریا پر کسی بھی قسم کا حملہ قبول نہیں؛ قادر مگسی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے…

December 27, 2022
کھیل

مکسڈ مارشل آرٹس فائٹ، بھارت کو ہراکر پاکستان نے فیدر ویٹ اور بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیے

(اسپورٹس ڈیسک): پاکستان اور بھار ت کے درمیان ہونے والا انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس کا میلہ پاکستانی فائٹرز نے…

October 31, 2024
دلچسپ و عجیب

پیرو میں’وزنی ترین وہیل‘ کی باقیات دریافت،دنیا کی سب سے بڑی مخلوق قرار

اٹلی (ویب ڈیسک): سائنسدانوں نے اس وہیل کے سائز کا موازنہ بلیو وہیل کے ساتھ کیا، جس سے یہ ظاہر…

August 3, 2023
پاکستان

ڈی ایم سی ساؤتھ کا وزیراعلیٰ ہاؤس کو ڈیڑھ کروڑ روپےکا ٹیکس نوٹس

کراچی: ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) ساؤتھ نے وفاق اور صوبے کی ٹیکس مستشنیٰ عمارتوں کو پراپرٹی ٹیکس کا…

January 21, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?