Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسلام آباد: پمز ہسپتال کا ایئرکنڈیشننگ کا نظام خراب ہونے سے چار مریض جاں بحق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسلام آباد: پمز ہسپتال کا ایئرکنڈیشننگ کا نظام خراب ہونے سے چار مریض جاں بحق
پاکستانصحت

اسلام آباد: پمز ہسپتال کا ایئرکنڈیشننگ کا نظام خراب ہونے سے چار مریض جاں بحق

Published June 25, 2023
Tags: Featured پمز میں کوئی مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہیں معاملات کو ٹھیک نہیں کیا جا رہا، ایڈہاک سسٹم مریضوں کو مار رہا ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ایڈہاک سسٹم کو کم از کم چار مریضوں کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جو کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں دم گھٹنے والی گرمی کی وجہ سے ہوئیں۔انگریزی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ ان مریضوں کو ہیٹ اسٹروک سمیت صحت کے مختلف مسائل کے ساتھ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں لایا گیا تھا لیکن وارڈ میں ایئر کنڈیشن کے غیر فعال نظام کی وجہ سے حالت بگڑنے کے بعد وہ انتقال کر گئے۔انہوں نے ہسپتال میں دم گھٹنے والی گرمی پر بھی احتجاج کیا جو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کی جان لے رہا ہے اور جس نے ڈاکٹروں کے لیے کام کرنا بھی ناممکن بنا دیا ہے۔گرمی کے باعث بعض حاضرین بے ہوش بھی ہوگئے۔

بعد میں ڈاکٹرز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات بھی ہوئی لیکن انہیں یہ جان کر مایوسی ہوئی کہ مسئلہ فوری طور پر حل نہیں کیا جا سکتا۔

مزید یہ کہ ہسپتال میں ایکسرے فلمیں دستیاب نہیں تھیں جس کی وجہ سے مریضوں کو ایکسرے کی تصاویر لے کر ڈاکٹروں کو دکھانے کا مشورہ دیا گیا، بدقسمتی سے دور دراز علاقوں سے ہسپتال آنے والے مریضوں کی اکثریت کے پاس اسمارٹ فونز موجود نہیں تھے۔

ای ادھر ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ ایمرجنسی کے موجودہ ایئر کنڈیشنر ’ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشننگ‘ سسٹم کی وجہ سے منقطع ہو گئے ہیں اور اس سسٹم کو 30 جون تک نصب کر دیا جائے گا، ایکسرے فلموں کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔

ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں شدید گرمی
ہسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں تعینات ایک ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں گھٹن کا ماحول مریضوں کی طبی حالت میں مزید خرابی کا سبب بن رہا ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران چار مریض اس وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر ہسپتال کا ایئر کنڈیشننگ سسٹم فعال ہوتا تو یہ چاروں زندہ بچ سکتے تھے، دم گھٹنے والی گرمی کی وجہ سے مریضوں کے لیے سانس لینا ناممکن تھا، فی الحال، ایک صحت مند شخص بھی ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں ایک گھنٹہ تک نہیں گزار سکتا تو پھر سوچیں کہ مریضوں کا کیا حال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ کی صبح ڈاکٹروں نے انتظامی بلاک کے سامنے صورتحال کے خلاف احتجاج کیا اور بعد میں انہیں انتظامیہ کی طرف سے بلایا گیا جس نے انہیں بتایا کہ وہ اس صورتحال سے نمٹیں کیونکہ ’ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشننگ‘ سسٹم کے جلد از جلد حصول کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے پاس پمز میں کوئی مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہیں ہے جس کی وجہ سے معاملات کو ٹھیک نہیں کیا جا رہا، ایڈہاک سسٹم مریضوں کو مار رہا ہے۔

ایک ڈاکٹر کے مطابق، ’ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشننگ‘ سسٹم کو نصب کیے جانے کے بعد ہسپتال میں نصب 70 اے سی پچھلے کچھ سالوں کے دوران ہٹا دیے گئے تھے، احتجاج کے دوران ڈاکٹروں نے انتظامیہ سے ان ائیر کنڈیشنرز کو بھی بحال کرنے کا کہا جو ہٹائے جانے کے بعد غائب ہو گئے تھے۔

ایک اور ڈاکٹر نے بتایا کہ ایمرجنسی، آئی سی یوز اور دیگر وارڈز سمیت مختلف شعبہ جات میں ایئر کنڈیشننگ کام نہیں کر رہی، ایڈہاک سسٹم کی وجہ سے ہسپتال کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی بھی کھڑا نہیں ہوتا جبکہ گرمی کی لہر نے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ شہر کے سب سے بڑے ہسپتال میں کولنگ سسٹم کا فقدان ہے، ہم وزیر صحت سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مریض گرمی سے نہ مریں۔

TAGGED:Featuredپمز میں کوئی مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہیںمعاملات کو ٹھیک نہیں کیا جا رہا، ایڈہاک سسٹم مریضوں کو مار رہا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یوتھ ورلڈ چیمپئن قومی باکسر عثمان وزیر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب
Next Article ڈون اور دیوان نے ملکر لگائی تاج محل کے سامنے سڑک پر جھاڑو
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

کیریبیئن پریمیئر لیگ: کیرون پولارڈ کی طوفانی بیٹنگ، 8 گیندوں پر 7 چھکے

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): سابق ویسٹ انڈین کپتان کیئرون پولارڈ نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 میں شاندار بیٹنگ…

September 2, 2025
کھیل

ورلڈکپ:ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان کی پہلی بار پاکستان کو شکست

چنئی (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان…

October 23, 2023
پاکستانتازہ ترین

عمران خان کو جیل میں گھر جیسی سہولیات: ٹی وی ، اخبار، کتابیں، ٹیبل کرسی اور میٹرس و صفائی عملہ فراہم

اٹک (ویب ڈیسک): توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد گرفتار ہونے والے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

August 28, 2023
دنیا

غزہ جنگ: حکومتی پالیسیوں پر جوبائیڈن انتظامیہ کی ایک اور رکن مستعفی

(ویب ڈیسک): فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلے اسرائیل کا ساتھ دینے پر بائیڈن انتظامیہ کے ایک اور رکن نے…

May 16, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?