Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسلام آبادہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست نمٹادی: ’یہ ظلم کا سلسلہ اور روز کاکام ہے‘،جسٹس کیانی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسلام آبادہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست نمٹادی: ’یہ ظلم کا سلسلہ اور روز کاکام ہے‘،جسٹس کیانی
پاکستان

اسلام آبادہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست نمٹادی: ’یہ ظلم کا سلسلہ اور روز کاکام ہے‘،جسٹس کیانی

Published June 7, 2024
Tags: Featured اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد بازیابی کی درخواست نمٹاتے ہوئے ججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں یہ ظلم کا ایک سلسلہ اور روز کا کام ہے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا ہےکہ یہ ظلم کا ایک سلسلہ اور روز کا کام ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شاعراحمدفرہاد کی بازیابی اور اغوا کے ذمہ داران کا تعین کرنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے سوال اٹھایا کہ اسلام آباد میں قانون کی عملداری کیسے ہونی ہے؟ اس پر معاملہ کمیٹی کو بھجوا رہا ہوں، قانون کو احترام دیں کیونکہ ججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ادارے اپنی حدود میں کام کریں، انا کے مسئلے میں ایک آدمی 2 مقدموں میں چلا گیا، عدالت کی کارروائی کے نتیجے میں وہ 2 مقدمات میں چلا گیا جس کی فیملی متاثر ہورہی ہے، یہ ظلم کا ایک سلسلہ اور روز کاکام ہے، اسلام آبادکی حدود کو عدالتیں دیکھیں گی، قومی سلامتی کے معاملات پر عدالت ان کیمرا پروسیڈنگ اور اس کی رپورٹنگ پرپابندی لگائےگی، معاملہ لارجر بینچ اس لیے بھجوارہا ہوں کہ ایک جج کا مؤقف کچھ اور ہو تو دوسرے ججزبھی دیکھیں، ہوسکتا ہے کہ باقی ممبران اس سے متفق نہ ہوں کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کےسربراہان کوبلاناہے۔

عدالت نے کہا کہ ہم نےکہیں بیٹھنا ہے اور طے کرنا ہے کہ کون سی لائن ہے جسے کراس نہیں کرنا، اس ایک کیس میں پوری حکومتی مشینری یہاں آکر کھڑی ہوتی ہے، ادارے یا عدالتیں انا کے مسئلے پر نہیں چلتے، میں ابھی بھی خود کو روک رہا ہوں کہ کہیں کوئی نقصان نا ہو جائے، یہ عدالت اس آدمی کے حق کے تحفظ کے لیے ہر وقت کھڑی ہے، احمد فرہاد کے مجسٹریٹ کے سامنے بیان کے نتیجے میں تفتیش آگے چلے گی، اگرآپ ضرورت محسوس کریں تو دوبارہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں، مجھے اپنے احکامات پر عمل درآمد کرانا آتا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی پٹیشن نمٹا دی۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہادبازیابی کی درخواست نمٹاتے ہوئےججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیںیہ ظلم کا ایک سلسلہ اور روز کا کام ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انسانی اسمگلنگ کا الزام:صارم برنی زیر حراست ہیں،تصدیق کے بعد اہلیہ عالیہ کو بھی مقدمے میں نامزد کیا جا سکتا ہے امریکی محکمہ خارجہ
Next Article امریکا کے ہاتھوں شکست:پاکستان یہ میچ جیتنے کا مستحق نہیں تھا، ہم نے تاریخ دوہرا دی: شعیب اختر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ازخود نوٹس:آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرینگے: چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت میں چیف…

February 23, 2023
پاکستان

کوئٹہ میں لیاقت بازار کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک): کوئٹہ میں لیاقت بازار کے قریب دکان پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور…

August 13, 2024
پاکستان

ڈی چوک سے آگے ہم نے نہیں جانا‘ پرامن طریقے سے دھرنا کرنے دیں، گنڈاپور

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ڈی چوک سے آگے کا علاقہ جو…

November 26, 2024
پاکستان

بلوچستان کانسٹیبلری ٹرک کے قریب دھماکا، 9 اہلکارجاں بحق 13 زخمی

بولان (ویب ڈیسک): بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کےٹرک کے قریب دھماکے سے 9 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری…

March 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?