اسلام آباد (نجات نیوز): اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی نواز اعوان اورجماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور ہائیکورٹ نے پٹیشنز منظور کر لیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ سنایا اوراور الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت انتخابات یقینی بنانے سے متعلق الیکشن کمیشن کی معاونت کرے۔
عدالت نے وزارت داخلہ کا 19 دسمبر اور الیکشن کمیشن کا 27 دسمبر کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔