Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسلام آباد: صدر مملکت کو خطرے میں ڈالنےپر SSP ٹریفک کیپٹن(ر) سید ذیشان معطل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسلام آباد: صدر مملکت کو خطرے میں ڈالنےپر SSP ٹریفک کیپٹن(ر) سید ذیشان معطل
پاکستان

اسلام آباد: صدر مملکت کو خطرے میں ڈالنےپر SSP ٹریفک کیپٹن(ر) سید ذیشان معطل

Published August 24, 2025
Tags: Featured ایس ایس پی سیکیورٹی کے عہدے کا اضافی چارج صدر اور ان کے قافلے کو سنگین سیکیورٹی خطرے میں ڈال دیا صدر مملکت آصف علی زرداری کا قافلہ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری کا قافلہ وی وی آئی پی روٹ سے ہٹنے کے بعد اسلام آباد میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک پولیس (جن کے ایس ایس پی سیکیورٹی کے عہدے کا اضافی چارج بھی تھا) کو ناقص نگرانی اور انتظامات کے باعث دونوں عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔قومی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے بتایا کہ گریڈ 18 کے پولیس افسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے صدر اور ان کے قافلے کو سنگین سیکیورٹی خطرے میں ڈال دیا تھا۔پولیس افسران نے کہا کہ جمعرات کی شام صدر زرداری نے بحریہ ٹاؤن میں ایک خاندان سے ملاقات کا پروگرام بنایا تھا۔

وہ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر کے ہمراہ ایوان صدر سے بحریہ ٹاؤن کی طرف روانہ ہوئے، قافلہ کورال چوک عبور کرنے کے بعد ایکسپریس وے پر وی وی آئی پی روٹ سے ہٹ گیا، حالاں کہ سیکیورٹی انتظامات اور وی وی آئی پی راستہ پہلے سے متعین تھا، بحریہ ٹاؤن کی طرف مڑنے کے بجائے قافلہ سیکیورٹی حصار اور وی وی آئی پی روٹ سے آگے نکل گیا۔

نتیجتاً وی وی آئی پی قافلہ آدھے گھنٹے سے زیادہ ٹریفک میں پھنسا رہا۔

وزیر داخلہ اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں نے وی وی آئی پی روٹ اور سیکیورٹی سے متعلق ناقص نگرانی اور انتظامات پر شدید تشویش ظاہر کی تھی۔

اس کے نتیجے میں ذیشان حیدر کو دونوں عہدوں سے ہٹا کر مزید احکامات تک سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔

گریڈ 19 کے پولیس افسر ریٹائرڈ اسکواڈرن لیڈر عبد الحق کو ایس ایس پی سیکیورٹی کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جب کہ گریڈ 18 کی افسر پری گل ترین کو ایس ایس پی ٹریفک پولیس کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

TAGGED:Featuredایس ایس پی سیکیورٹی کے عہدے کا اضافی چارجصدر اور ان کے قافلے کو سنگین سیکیورٹی خطرے میں ڈال دیاصدر مملکت آصف علی زرداری کا قافلہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کارپوریٹ فارمنگ،نئےصوبوں کیخلاف سندھ وپنجاب میں احتجاج: نئے صوبوں کی مہم دہشتگردی ہے؛ عوامی تحریک
Next Article بارشوں سے حب چینل میں کٹاؤ، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

یو اے ای کا پچھلےقرض میں توسیع،مزید 01 ارب ڈالرکا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے.تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب…

January 12, 2023
پاکستان

صدر کا 9 اپریل کو انتخابات کااعلان،الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس بلالیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے…

February 20, 2023
دنیا

یوکرین کا ماسکو پر حملہ ناکام، روسی فوج نے 11 ڈرون مار گرائے

ماسکو (ویب ڈیسک): روسی فوج نے یوکرین کی جانب سے دارالحکومت ماسکو پر ڈرون طیاروں سے کیے جانے والا حملہ…

August 21, 2024
صحت

اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کا استعمال بچوں میں بیماری کا باعث

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): اپنے کاموں یا مصروفیت کے دوران بچوں کو خاموش یا ایک جگہ تک محدود رکھنے کے لیے…

January 31, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?