Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسلام آباد: عمران‌خان9مئی ، آزادی مارچ توڑ پھوڑاور 144کی خلاف ورزی کیسز میں‌بری ہوگئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اسلام آباد: عمران‌خان9مئی ، آزادی مارچ توڑ پھوڑاور 144کی خلاف ورزی کیسز میں‌بری ہوگئے
پاکستان

اسلام آباد: عمران‌خان9مئی ، آزادی مارچ توڑ پھوڑاور 144کی خلاف ورزی کیسز میں‌بری ہوگئے

Published May 20, 2024
Tags: Featured اسلام آباد کی مقامی عدالت بانی پی ٹی آئی پر جرم ثابت نہیں ہوتا جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نو مئی ، آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی سمیت تین کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو بری کردیا ۔عدالت نے شیخ رشید ، فیصل جاوید کو بھی تھانہ کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں توڑ پھوڑ اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف وزری پر درج مقدمات میں بری کردیا۔ھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید ، فیصل جاوید، نواز اعوان ، شاہ محمود قریشی ، قاسم سوری ، راجہ خرم نواز کو بھی بری کر دیا۔

آزادی مارچ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے آزادی مارچ کے دوران تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی،فیصل جاوید ، علی نواز اعوان ، سیف اللہ نیازی ، زرتاج گل ، اسد عمر کو بری کردیا ۔

تھانہ کھنہ میں نو مئی کے مقدمے میں بھی بانی پی ٹی آئی کو بری کردیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کےمقدمے میں بریت کا فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مقدمے کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے دیگر افراد کو اکسایا، مگر ان کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت و شواہد موجود نہیں۔

فیصلے کے مطابق ریکارڈ پر موجود شواہد بانی پی ٹی آئی کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں، عدالت ایسے ریکارڈ پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس آگے نہیں چلاسکتی۔

فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ملزم کو بغیر کسی وجہ کے اس کے قانونی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، پراسیکیوشن کی جانب سے کیس ٹھوس شواہد پر مبنی نہیں ، پراسیکیوشن اگر موجود شواہد ریکارڈ کرواتی ہے تب بھی بانی پی ٹی آئی پر جرم ثابت نہیں ہوتا، حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پراسیکیوشن کی اسٹوری انتہائی مشکوک بن گئی ہے، کیس موجودہ شواہد کی روشنی میں چلایا گیا تو عدالت کا قیمتی وقت ضائع ہوگا۔

عدالت نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی تھانہ کھنہ میں 9مئی 2023 کو درج مقدمے میں درخواست بریت منظور کی جاتی ہے۔

TAGGED:Featuredاسلام آباد کی مقامی عدالتبانی پی ٹی آئی پر جرم ثابت نہیں ہوتاجوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شاعر فرہاد احمد گمشدگی:سیکریٹری دفاع و داخلہ عدالت طلب، ہرصورت میں بندہ چاہیے،اپنے اوپر سےاغوا کار کا لیبل ہٹوائیں، جسٹس کیانی
Next Article لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس: عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید بری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کارساز واقعہ: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کرلی

(ویب ڈیسک ):کارساز واقعے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے ملزمہ کی رپورٹ طلب کرلی۔قائمہ کمیٹی کے چیئر…

August 22, 2024
پاکستان

اسلام آباد: اسکول بس کھائی میں جاگری، ایک بچہ جاں بحق، 15 زخمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): شاہدرہ کے علاقے میں اسکول بس کھائی میں جاگری۔ذرائع کے مطابق اسکول بس بچوں کو شیخوپورہ…

November 25, 2023
کھیل

وزن کم کرنے پر اعظم ہارڈ ہٹنگ کی طاقت کھو سکتا ہے؛ٹرینرشہزر

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز اعظم خان کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…

March 30, 2023
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

ملک میں انٹرنیٹ بدستور متاثر، واٹس ایپ اور دیگر ایپس چلانے میں مشکلات،فری لانسرز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کاروبار ٹھپ

کراچی (ٹیک ڈیسک): کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ کی رفتار…

December 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?