Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ، حماس رہنما صالح العاروری شہید،حزب اللہ کا بدلہ لینے کا اعلان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ، حماس رہنما صالح العاروری شہید،حزب اللہ کا بدلہ لینے کا اعلان
دنیا

اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ، حماس رہنما صالح العاروری شہید،حزب اللہ کا بدلہ لینے کا اعلان

Published January 3, 2024
Tags: Featured اسرائیلی ڈرون حملہ جنوبی بیروت حماس کے سینیئر رہنما اور پولیٹیکل آفس کے نائب شہادت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی صالح العاروری دو ساتھیوں سمیت شہید
Share
SHARE

بیروت (ویب ڈیسک): اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا جس میں حماس کے سینیئر رہنما شہید ہوگئے۔لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملہ جنوبی بیروت میں واقع حماس کے دفتر پر کیا گیا، حملے کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔لبنانی میڈیا کا کہنا ہےکہ حملے میں حماس کے سینیئر رہنما اور پولیٹیکل آفس کے نائب صالح العاروری دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون حملے میں پانچ ساتھیوں سمیت حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی ۔

عرب میڈیا کے مطابق جس علاقے میں حملہ ہوا ہے وہ حزب اللہ کے زیر اثر ہے اور وہاں حماس سمیت فلسطینی گروپ بھی سرگرم ہیں۔اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ حماس رہنما حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات کرنے والے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق صالح العاروری کا طوفان اقصیٰ کارروائی کے منصوبہ سازوں میں شمار کیا جاتا تھا، صالح العاروری اسرائیل کی ہٹ لسٹ میں پہلے نمبر پر تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دیے ہیں، رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری سےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیل نے لڑائی میں طوالت لانے کے لیے ہزاروں فوجیوں کو غزہ سے نکالنا شروع کر دیا ہے۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے چار دنوں میں 70 سے زیادہ اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ، کردیں اور متعدد مورچہ بند اسرائیلی فوجی بھی ہلاک کر دیے۔

حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون حملے میں پانچ ساتھیوں سمیت حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی ۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے سینیئر رہنما صالح العاروری کی شہادت سے یمن، شام اور عراق کے سپورٹنگ محاذوں پر مزاحمت میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آئے گی۔

بیروت کے مرکز میں حماس رہنما پر حملے کو لبنان کے عوام، سکیورٹی اور خودمختاری پر حملہ قراردیتے ہوئے حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اس حملے کا اسرائیل کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل کے اس جرم کو ایسے ہی نظرانداز نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کا بھرپور بدلہ لیا جائے گا، ہمارے مزاحمت کار اپنے اصولوں، اپنے وعدوں اور اپنی کمٹمنٹ کو نبھانے کیلئے بندوقوں کے ٹرگر پر اپنی انگلیاں جما کر مکمل طور پر تیار ہیں۔

بیروت میں حماس رہنما پر اسرائیلی ڈرون حملے اور غزہ جنگ کا دائرہ لبنان تک پھیلانے کی صیہونی سازش کے بعد حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ بھی آج اہم خطاب کریں گے۔دوسری جانب حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فتح اورآزادی تک جہاد جاری رہے گا۔

لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں ناکامی کے بعد لبنان کو محاذ آرائی کے نئے مرحلے میں لے جانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لبنان اسرائیلی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت کرے گا۔

ایران نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا ہے کہ حماس رہنما کا قتل اسرائیل کے خلاف مزاحمت مزید بڑھائے گا۔

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ حماس رہنما کی ہلاکت کے بعد صورتِ حال انتہائی پریشان کُن ہوگئی ہے۔

TAGGED:Featuredاسرائیلی ڈرون حملہجنوبی بیروتحماس کے سینیئر رہنما اور پولیٹیکل آفس کے نائبشہادت کی بھاری قیمت چکانی ہوگیصالح العاروری دو ساتھیوں سمیت شہید
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان پرانفلوئنزا اے کی سب ٹائپ ایچ 3 این 2 کا حملہ، ہزاروں کیسز رپورٹ: قومی ادارہ صحت
Next Article ناسا پارکر سولر پروب ایک بار پھر سورج کو چھونے کو تیار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوگیا، قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے کل روانہ ہوگی

کولکتہ (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ کے 44ویں میچ میں 338 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری…

November 11, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

روس اور چین کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ؛ روس کااعتراف

ماسکو (ٹیک ڈیسک): روس کی اسپیس ایجنسی روس کوسموس کے سربراہ یوری بوریسوف نے کہا ہے کہ روس اور چین…

March 6, 2024
کھیل

انجری کا شکار ہونیوالے شاہنواز ڈاہانی کا آپریشن ہوگیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے انجری کے سبب ایونٹ سے باہر والے فاسٹ بولر…

February 17, 2023
پاکستان

سانحہ 9 مئی: عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سانحہ 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس…

January 9, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?