Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جیکب آباد: ڈاکوؤں کا بلوچستان پولیس پارٹی پر حملہ، 5 اہلکار شہید
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جیکب آباد: ڈاکوؤں کا بلوچستان پولیس پارٹی پر حملہ، 5 اہلکار شہید
پاکستانتازہ ترین

جیکب آباد: ڈاکوؤں کا بلوچستان پولیس پارٹی پر حملہ، 5 اہلکار شہید

Published April 26, 2023
Tags: پولیس پارٹی مغوی کی بازیابی سب انسپکٹر طیب عمرانی، اہلکار نثاراحمد اور عبدالوہاب شامل
Share
SHARE

جیکب آباد (ویب ڈیسک): سندھ کے ضلع جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود میں واقع علاقے جاگیر میں بلوچستان کی پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں کے حملے میں ایک سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔شہید ہونے والوں میں اوستہ محمد تھانہ کے سب انسپکٹر طیب عمرانی، اہلکار نثاراحمد اور عبدالوہاب شامل ہیں جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہیں۔حملہ اس وقت کیا گیا جب بلوچستان کے تھانے کی پولیس پارٹی مغوی کی بازیابی کے لیے آرہی تھی۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز روجھان جمالی سے ایک شخص کو اغوا کیا گیا تھا جس کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا جارہا تھا۔

مغوی کی بازیابی کے لیے کارروائی میں جعفرآباد کے مختلف تھانوں کی پولیس اور اے ٹی ایف مصروف تھی کہ اس دوران ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نے بھی حملے میں پولیس پارٹی کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جیکب آباد کے علاقے جاگیر میں ڈاکوؤں کےساتھ مقابلے میں بلوچستان پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس انسپکٹر اور تین اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کیا،پولیس اہلکاروں نے جرات و بہادری کے ساتھ سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، امید ہے کہ سندھ حکومت واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لاۓ گی۔

انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، وزیراعلیٰ نت واقعے کے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قبل ازیں 15 اپریل کو سندھ کے ضلع کشمور کے قریب گھیل پور کے کچے کے علاقے میں زیر تعمیر پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

کشمور-کندھ کوٹ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عرفان علی سموں نے بتایا تھا کہ علاقے میں نئی پولیس چوکیاں قائم کی جا رہی تھیں کہ ڈاکوؤں نے اچانک پولیس پر فائرنگ کر دی۔

اسی طرح کا ایک واقعہ 3 اپریل کو پیش آیا تھا جب ڈاکوؤں نے پولیس کے ایک بڑے دستے پر حملہ کیا تھا جو ڈاکوؤں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کو آزاد کرانے کے لیے ضلع کندھ کوٹ کے درانی مہار ندی کے علاقے میں آپریشن کر رہی تھی۔

مذکورہ واقعے میں ایک ایس ایچ او شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔

TAGGED:پولیس پارٹی مغوی کی بازیابیسب انسپکٹر طیب عمرانی، اہلکار نثاراحمد اور عبدالوہاب شامل
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس، بھرپور مزاحمت کا فیصلہ
Next Article کل سے سندھ سمیت پاکستان بھرمیں موسلادھار بارشوں کا آغاز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

وفاق، پنجاب، کے پی سوئی ناردرن کے 70 کروڑ روپے کے نادہندہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سوئی ناردرن گیس نے نادہندہ سرکاری محکموں کو گیس بلز کی عدم ادائیگی پر نوٹسز جاری…

May 9, 2023
پاکستان

ججز کے درمیان مبینہ جھگڑے کی خبر: ترجمان سپریم کورٹ کی تردید

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان مبینہ جھگڑے اور ہاتھا پائی کی خبروں پر ترجمان سپریم…

April 14, 2023
پاکستان

عمران کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہورہی، شوکت خانم کے چندےکا حساب دیں

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ جبری شمولیتیں کروا کر عمران خان…

May 24, 2023
پاکستان

وزیراعظم کی مالیاتی کانفرنس کے دوران ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، شکوے شکایات

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف اور مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئی…

June 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?