ملیر کراچی(ویب ڈیسک): جامعہ ملیہ ڈگری کالج میں”فطرت سے پیار “کے نام سےشجرکاری کا دن منایا گیا .تفصیلات کے مطابق جامعہ ملیہ ڈگری کالج کے پرنسپل محمد حسن بلوچ کی ذاتی دلچسپی پر انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ غیر نصابی سرگرمیوں کے تحت موسم بہار کی نسبت سے کالج میں”فطرت سے پیار “کے نام سےایک روزہ شجرکاری کے دن کا اہتمام کیا گیا .
اس موقع پر سائنس کے باٹنی شعبہ و سوشل سائسز کے پروفیسرز کی جانب سےطلبہ کو دھرتی کے فطرتی حسن، ماحولیات،آلودگی اور اس کے فطرت ، انسانی وسماجی زندگی پر اثرات اورشجرکاری کی اہمیت پر لیکچر کا اہتمام بھی کیا گیا.
لیکچر پروگرام کے بعد جامعہ ملیہ ڈگری کالج میں موجود پارک اور عمارت کے مختلف حصوں میں نئے پودے لگائے گئے . پودے لگانے کی سرگرمی میں پرنسپل محمد حسن بلوچ، پروفیسر سید محمدعدنان، پروفیسر کامران خٹک، پروفیسر کاشف، میڈم سعدیہ، سر نوید شکیل، سر راشدسمیت تمام فیکلٹیز کے اساتذہ، طلبہ اورملازمین نےبھی حصہ لیا .
شجرکاری کی اس سرگرمی میں فطرت دوست دیسی ساخت کے درختوں کے پودوں کے ساتھ ساتھ بیرونی ساخت کے خوبصورت پودے بھی بڑی تعداد میں لگائے گئے .
شجرکاری کی یہ سرگرمی پورا وقت بڑے جوش و خروش سے جاری رہی.