اسلام آباد (ویبڈیسک): اسلام اباد پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان کو ای نائن چیک پوسٹ سے گرفتار کر لیا۔صحافی مطیع اللہ جان کو پولیس اسٹیشن مارگلہ منتقل کرکے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔سینیئر صحافی مطیع اللہ جان پر درج ایف آئی آر منظر عام پر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مطیع اللہ جان پر سیون اے ٹی اے اور دیگر دفعات پر مبنی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مطیع اللہ جان کو پولیس ناکے پر روکا گیا مگر انہوں نے بیرئیر کو ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، مطیع اللہ جان نے نشے کی حالت میں گاڑی سے اتر کر پولیس اہلکار سے اسلحہ چھینا اور اس کو زدو کوب کیا۔پولیس کا ایف آئی آر کے متن میں کہنا ہے کہ مطیع اللہ جان کی گاڑی سے آئس، ایس ایم جی برآمد ہوئی، مطیع اللہ جان نشے کی حالت میں برآمد ہوئے، گاڑی روکنے پر انہوں نے پولیس اہلکار سے گن چھین کر اس پر تان لی جس سے خوف و ہراس پھیلا، ملزم نشے کی حالت میں تھا، گاڑی میں سے 246 گرام آئس برآمد ہوئی۔
ایف آئی آر کے مطابق مطیع اللہ جان کی گاڑی کو 28 نومبر کی رات اسلام آباد ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل مدثر زخمی ہوگئے۔
گاڑی رکنے پر مطیع اللہ جان نے سرکاری اسلحہ چھین کر اہلکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ ملزم نشے میں تھا۔مطیع اللہ جان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔
سینیئر صحافی مطیع اللہ جان پر درج ایف آئی آر منظر عام پر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مطیع اللہ جان پر سیون اے ٹی اے اور دیگر دفعات پر مبنی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مطیع اللہ جان کو پولیس ناکے پر روکا گیا مگر انہوں نے بیرئیر کو ٹکر مار کر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، مطیع اللہ جان نے نشے کی حالت میں گاڑی سے اتر کر پولیس اہلکار سے اسلحہ چھینا اور اس کو زدو کوب کیا۔پولیس کا ایف آئی آر کے متن میں کہنا ہے کہ مطیع اللہ جان کی گاڑی سے آئس، ایس ایم جی برآمد ہوئی، مطیع اللہ جان نشے کی حالت میں برآمد ہوئے، گاڑی روکنے پر انہوں نے پولیس اہلکار سے گن چھین کر اس پر تان لی جس سے خوف و ہراس پھیلا، ملزم نشے کی حالت میں تھا، گاڑی میں سے 246 گرام آئس برآمد ہوئی۔
بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ رات معروف صحافی مطیع اللہ جان کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی پارکنگ سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کیا، مطیع اللہ جان کے بیٹے سمیت اسلام آباد کے کئی صحافیوں نے مطیع اللہ جان کے اغواء کی اطلاع دی، اس حوالے سے مطیع اللہ جان کے بیٹے عبدالرزاق نے بتایا کہ ان کے والد کو پمز کی پارکنگ سے نامعلوم اغوا کاروں نے سینئر کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر کے ہمراہ نامعلوم گاڑی میں اغوا کیا تاہم ثاقب بشیر کو کچھ ہی دیر بعد چھوڑ دیا گیا، ثاقب بشیر کو کہا آپ کا مسئلہ نہیں مطیع اللہ جان کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’نامعلوم گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے اپنا کوئی تعارف نہیں کرایا کہ پولیس سے ہیں یا رینجرز سے ہیں یا کوئی اور ہیں، میں مطالبہ کرتا ہوں میرے والد کو فوری طور پر چھوڑ دیا جائے اور ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر ان کے ٹھکانے کے بارے میں مطلع کیا جائے‘، بعد ازاں اطلاعات ملیں کہ مطیع اللہ جان اسلام اباد کے مارگلہ پولیس سٹیشن میں موجود ہیں۔