Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ججز کو سیلاب متاثرین بحالی کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ججز کو سیلاب متاثرین بحالی کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا
پاکستان

ججز کو سیلاب متاثرین بحالی کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا

Published January 17, 2023
Tags: Featured ججوں کو کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹادیا سپریم کورٹ سیلاب متاثرین کی بحالی نگران کمیٹیوں
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بنائی گئی نگران کمیٹیوں کے خلاف سندھ حکومت کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ججوں کو کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹادیا۔

سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے نگران کمیٹیوں کے خلاف سندھ حکومت کی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تحریر کیا۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیے شہری کمیٹیاں اپنا کام قانون کے مطابق جاری رکھیں گی، شہری کمیٹیاں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔

سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی درخواستیں جزوی منظور کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی پر ججوں کو شہری کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹادیا اور سپریم کورٹ نے شہری کمیٹیوں کو ریلیف آپریشنز میں ہدایات دینے اور کنٹرول کرنے سے روک دیا۔

اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو ریلیف آپریشنز کی رپورٹ ہر 2 ہفتوں بعد سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

اپنے فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور نگرانی کے لیے قائم شہری کمیٹیوں میں خواتین کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا، سپریم کورٹ نے سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین کی دیکھ بھال کے لیے طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی پر اضافی نوٹ بھی تحریر کیا، اپنے نوٹ میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ موسمیاتی تبدیلی سے ہے، سیلاب کے بعد کی منصوبہ بندی قومی حکمت عملی کا اہم جز ہونا چاہیے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سیلاب کی تباہی سے بچنے کے لیے جامع پلان بنانا وزات موسمیاتی تبدیلی اور این ڈی ایم اے کی ذمہ داری ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سول ججوں کو شہری کمیٹیوں کا سربراہ تعینات کردیا تھا، سندھ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو ایگزیکٹو معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

TAGGED:Featuredججوں کو کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹادیاسپریم کورٹسیلاب متاثرین کی بحالینگران کمیٹیوں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 40 ممالک کا فلسطینی اتھارٹی پر عائد اسرائیلی پابندی ہٹانے کا مطالبہ
Next Article لطیف آفریدی قتل:ذاتی تنازع کا شاخسانہ،ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

غیرقانونی مقیم تارکین وطن کو گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹرز میں رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف یکم نومبر…

October 26, 2023
پاکستان

ملک میں‌بارشوں کا سلسلہ جاری: موسلہ دھار بارش سے پشاور اور ملتان ڈوب گئے

پشاور - ملتان (ویب ڈیسک): پشاور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے، وارسک روڈ پر…

August 30, 2025
دنیا

اسرائیل نے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ چھیڑی ہے:واشنگٹن پوسٹ رپورٹ

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں صدی کی انتہائی تباہ کن جنگ…

December 25, 2023
دنیا

مسلمانوں کو ہراساں، گرفتاراورقتل تک کیا جاتا ہے، انٹونی بلنکن

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مذہبی عقائد اور نظریات کی وجہ سے دنیا…

March 16, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?