اسلام آباد (ویب ڈیسک): جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) نے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 14 مارچ کو ہوگا۔
سینیٹ کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا ان میں یوسف رضا گیلانی، مولانا غفور حیدری اور نثار کھوڑو کی خالی کردہ نشستیں شامل ہیں جب کہ جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفرازبگٹی کی خالی کردہ نشستوں پر بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔
سینیٹ کا ضمنی الیکشن اسلام آباد کی ایک ،سندھ کی 2 اوربلوچستان کی 3 نشستوں پر ہوگا۔
14 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام کے ارکان اسلام آباد کی نشست پر یوسف گیلانی کو ووٹ دیں گے۔