Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’کالکی2898‘ کا نیا ریکارڈ، پرابھاس نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ’کالکی2898‘ کا نیا ریکارڈ، پرابھاس نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا
انٹرٹینمنٹ

’کالکی2898‘ کا نیا ریکارڈ، پرابھاس نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

Published August 8, 2024
Tags: Featured پرابھاس کی فلم ’کالکی2898‘ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا نیا سنگ میل عبور
Share
SHARE

ممبئی (شوبز ڈیسک): سپر اسٹار اداکارہ پرابھاس کی فلم ’کالکی2898‘ نے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا اور شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی ریلیز کے 40 ویں روز ’کالکی2898‘ نے 640.6 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جو شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ’جوان‘ کے مجموعی بزنس 640.2 سے زیادہ ہے۔پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 2024 کی سب سے بڑی کمائی والی فلم بن گئی ہے جب یہ انڈین سینما کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کے صرف انڈیا میں اب تک تین کروڑ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور یہ کرونا وبا کے بعد کسی بھی انڈین فلم کیلئے سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

فلم سنگاپور میں بڑے پیمانے پر ریلیز ہوئی جس میں 34 سے زیادہ مقامات اور 49 اسکرینوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور آسٹریلیا میں اسے 143 سے زیادہ مقامات اور 400 اسکرینوں پر ریلیز کیا گیا ہے۔

’کالکی 2898‘ خلیجی ممالک کے 16 مقامات اور 500 سے زیادہ اسکرینوں پر وسیع پیمانے پر ریلیز کی گئی ہے جبکہ اسے شمالی امریکا میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی مختلف فلم تجزیہ کاروں کی طرف سے تبصرے سامنے آنا شروع ہوئے اور فلم میں پرابھاس اور امیتابھ بچن کے ایکشن مناظر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

بعض تجزیہ کاروں کے مطابق ڈائریکٹر ناگ ایشون نے ایک نئی دنیا تخلیق کی ہے اور فلم کی کہانی نہایت شاندار ہے۔

فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دپیکا پڈوکون) کا سراغ لگانے کے مشن پر ہے لیکن ایک مسئلہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

کمل ہاسن نے سپریم یاسین کا کردار نبھایا ہے اور اس فلم میں سسواتا چٹرجی اور دیشا پٹانی جیسی معاون کاسٹ بھی شامل ہے۔

فلم میں راجمولی کے ساتھ دلکیر سلمان، وجے دیورکونڈا، مرنال ٹھاکر، رام گوپال ورما کے طاقتور کیمیو کردار بھی شامل ہیں۔

TAGGED:Featuredپرابھاس کی فلم ’کالکی2898‘شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو پیچھے چھوڑ دیانیا سنگ میل عبور
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حکومت دلدل میں پھنستی جارہی ہے، اُس کےپاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے: عمران خان
Next Article اولمپکس میں‌پاکستان کی تاریخی فتح:ارشد ندیم نے مینز جیولین تھرو فائنل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ہاثم بھنگوار کو قانون پر عمل کرانا مہنگا پڑگیا:3 سرکاری افسران کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کےخط پر عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔اپنے منفرد اسٹائل کے باعث مشہور ہونے…

October 30, 2024
کھیل

ملتان سلطانز کی مسلسل دوسری کامیابی؛ اسلام آباد کو 5 وکٹوں سےشکست

ملتان (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام…

February 20, 2024
دنیا

کینیڈا میں یہودی کمیونیٹی سینٹر پر بم حملہ

اوٹاوا (ویب ڈیسک): کینیڈا کے شہر مونٹریال میں واقع ایک یہودی کمیونیٹی سینٹر پر نامعلوم حملہ آوروں نے کھڑکی سے…

November 28, 2023
پاکستان

شیخوپورہ: مسافر ٹرین ٹریک پرکھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، 20 افراد زخمی

شیخوپورہ(ویب ڈیسک ): قلعہ ستار شاہ اسٹیشن کےقریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے…

September 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?