کندھ کوٹ (ویب ڈیسک): کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن جاری ہے.
فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او عبداللطیف میرانی شہید ہوگئے۔ایس ایس پی عرفان سمو ں کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں ڈی ایس پی قلندر بخش سمیت 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سکھر منتقل کیا گیا ہے۔
کندھ کوٹ پولیس نے کچےکے مختلف علاقوں کا گھیراؤ کرکے راستے سیل کر رکھے ہیں، ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق کندھ کوٹ آپریشن جاگیرانی گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے، ضلع بھرکی پولیس طلب کرلی گئی ہے۔
ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ کندھ کوٹ مقابلے کے دوران 10 ڈاکو ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس ہے اور عام لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔