Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پلاٹ الاٹمنٹ کیس کا تحریری فیصلہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پلاٹ الاٹمنٹ کیس کا تحریری فیصلہ
پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، پلاٹ الاٹمنٹ کیس کا تحریری فیصلہ

Published July 6, 2023
Tags: کارروائی کے لیے مکمل طریقہ کار نہیں اپنایا گیا
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): احتساب عدالت نے نواز شریف کی پلاٹ الاٹمنٹ کيس ميں بريت کا تفصيلی فيصلہ جاری کر ديا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی قانون کے مطابق نہیں، نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، منجمد کی گئی جائیدادیں بحال کی جائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ تحریری فیصلہ احتساب عدالت کے جج راؤ عبد الجبار نے تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت 3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نواز شریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے، سابق حکومت نے نیب کو نواز شریف کا مستبقل تباہ کرنے کے لیے ریفرنس پر مجبور کیا، مرکزی ملزمان کو جو ریلیف دیا وہی نواز شریف کو ملنا چاہیے، مرکزی ملزمان کے ساتھ اشتہاری بھی اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہوتا ہے۔

جج نے فیصلے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کو بھی وہی ریلیف ملنا چاہیے تھا جو دیگر ملزمان کو دیا گیا اس لیے یہ عدالت نیب اور ریونیو بورڈ کو نواز شریف اور ان کی جائیدادوں میں حصہ داروں کی جائیدادوں کو غيرمنجمد کرنے کا حکم دیتی ہے، عدالتی فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کی جائے۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے لیے مکمل طریقہ کار نہیں اپنایا گیا، نواز شریف کی جائیدادوں کے شیئر ہولڈرز نے جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف اعتراضات دائر کیے۔

واضح رہے کہ عدالت نے اس کیس میں 24 جون کو فیصلہ سنایا تھا تاہم تحریری فیصلہ آج جاری کیا گیا ہے۔ نواز شریف کے خلاف سابق دور حکومت میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کرنے کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس کے مطابق 57 کنال اراضی غیر قانونی طور پر منتقل کی گئی تھی۔

TAGGED:کارروائی کے لیے مکمل طریقہ کار نہیں اپنایا گیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد: نومولود کی ٹانگیں جلنے کا معاملہ، ہسپتال کو آپریشنز سے روک دیا گیا، از سر نو تحقیقات ہوگی
Next Article سویڈن: قرآن کریم اور دیگر مقدس صحیفوں کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے پر غور شروع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترینکاروبار

عوام پرمہنگائی کی بمباری جاری:یوٹیلٹی اسٹورز پراشیاء مہنگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): یوٹیلیٹی اسٹورز پر درجنوں اشیاء مہنگی کردی گئی ہیں جن میں مختلف برانڈز کے مصالحہ جات…

February 1, 2023
انٹرٹینمنٹپاکستان

پیکا ایکٹ‌کےتحت کارروائیاں: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز اورصحافی پر مقدمات درج

پشاور (ٹیک ڈیسک): خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولیس نے مردان میں 6 ٹک…

August 27, 2025
پاکستانتازہ ترین

سچل گوٹھ:عوام نے موٹر سائیکل چورپکڑلیا، پولیس کے حوالے

کراچی (نجات نیوز):سچل تھانے کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کا راج ہے.سچل گوٹھ سے چور موٹر سائیکل چوری کرتے…

February 10, 2023
پاکستان

سپریم کورٹ کےلارجر بینچ کوتحلیل کیا جائے، قومی اسمبلی میں قراردادمنظور

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی…

April 13, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?