Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: کورنگی اور اورنگی میں عوام کے تشدد سے 2مشتبہ ڈاکو ہلاک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی: کورنگی اور اورنگی میں عوام کے تشدد سے 2مشتبہ ڈاکو ہلاک
پاکستانتازہ ترین

کراچی: کورنگی اور اورنگی میں عوام کے تشدد سے 2مشتبہ ڈاکو ہلاک

Published December 24, 2023
Tags: دو مشتبہ ڈاکو عوام کے تشدد سے ہلاک
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں عوام کے ہاتھوں لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کی موت کا سلسلہ جاری ہے اور اتوار کو کورنگی اور اورنگی ٹاؤن میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو مشتبہ ڈاکو عوام کے تشدد سے ہلاک ہو گئے۔کراچی کے علاقے کورنگی میں شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں نے عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

کراچی کے کورنگی کے غوث پاک روڈ پر دو ڈاکو شہریوں کے ساتھ لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اس دوران عوام نے انہیں پکڑ لیا۔

مشتعل عوام نے دونوں ڈاکوؤں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی ایک ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسرے ڈاکو کو پولیس نے شدید زخمی حالت میں پولیس نے ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد نمبر 10 میں رحیم شاہ قبرستان کے قریب ڈکیتی کرتے ہوئے ڈاکو کو عوام نے عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایس ایچ او مومن آباد پولیس انصار بٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں دو مشتبہ موٹر سائیکل سوار عوام سے موبائل فون اور دیگر نقدی لوٹ رہے تھے کہ موقع پر ہجوم نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ عوام نے ڈاکوؤں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی کھوپڑی اور جسم کی دیگر ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وہ جناح ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او کے مطابق مشتبہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی اور ابھی اس کی لاش کی شناخت بھی نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا لیکن پولیس نے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو عوام کے غیض و غضب سے بچا لیا۔

ایس ایچ او پاکستان بازار پولیس شکیل رند نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 16 میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشتبہ ڈاکوؤں نے کباڑ والے ڈیلر سے نقدی اور دیگر قیمتی اشیا چھیننے کی کوشش کی۔

اس موقع پر کباڑ والے 35سالہ محمد آصف نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسی دوران پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی جبکہ مشتعل ہجوم نے بھی ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دو کو عوام نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش لیکن پولیس نے بروقت مداخلت کر کے دونوں ڈاکوؤں کو بچا لیا۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزمان کی شناخت عامر اور ارمان کے نام سے ہوئی ہے اور ان میں سے ایک کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے۔

واضح رہے کہ یہ رواں ہفتے مہنگائی اور بدامنی کے ستائے مشتعل عوام کے ہاتھوں ڈاکوؤں کی ہلاکت کا تیسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل 21 دسمبر کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شہری کو قتل کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو مشتعل عوام نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے تینوں ڈاکو ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ 22 دسمبر کو بھی پیش آیا تھا جب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مشتعل عوام کے تشدد سے دو مشتبہ ڈاکوؤں ہلاک ہو گئے تھے۔

TAGGED:دو مشتبہ ڈاکو عوام کے تشدد سے ہلاک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو فیصل آباد بائی پاس کے قریب حادثہ
Next Article راولپنڈی: آئل ریفائنری کی سپلائی والی گیس پائپ لائن میں دھماکا، قریبی گھر لپیٹ میں آگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سندھ ہائیکورٹ سکھر: وی آئی پیز سے کمانڈوزسکیورٹی واپس لینےکاحکم

سکھر (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے صوبے میں وی وی آئی پیز ، وزرا اور بیورو کریٹس سے…

March 14, 2023
پاکستانتازہ ترین

شاہد خاقان، ڈاکٹر عاصم،مصطفیٰ کمال اور رؤف صدیقی و دیگر کے ریفرنسز احتساب عدالت پہنچا دیے گئے

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم…

September 21, 2023
پاکستان

ڈپریشن کے شکار افراد میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

(ویب ڈیسک ):ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جس سے موجودہ عہد میں ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ڈپریشن…

September 8, 2023
پاکستان

بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ، بیٹے پر تشدد:پولیس اشتہاریوں کی تلاش میں‌پہنچی تھی، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ ہوا ہے جس میں بیٹے پر…

January 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?