کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں شارع فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈز نے پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ کمرشل پلازہ کی دوسری منزل پر لگی ہے، دفاتر میں موجود عملے کو باہر نکال لیا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، فائر فائٹرز کولنگ کے عمل میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ شارع فیصل پر بلوچ پل کے قریب کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی کے سبب تا حال سامنے نہیں آ سکا ہے۔