کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں ملزمان نے شہری سے ایک کروڑ روپے چھین لیے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے شہری سے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے لوٹ لیے اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ڈکیتی واردات کا مقدمہ فیروز آباد تھانےمیں درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ وہ بینک سے ایک کروڑ روپے نقد لےکر نکلا تھا، موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو رقم چھین کر فرار ہوگئے۔