Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی بلدیاتی انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی، چیف الیکشن کمشنر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی بلدیاتی انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی، چیف الیکشن کمشنر
پاکستان

کراچی بلدیاتی انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی، چیف الیکشن کمشنر

Published January 6, 2023
Tags: ایم کیو ایم کی درخواست چیف الیکشن کمشنر
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونگے۔الیکشن کمیشن میں کراچی بلدیاتی انتخابات میں ووٹر لسٹوں پر اعتراضات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایم کیو ایم کے وکیل نے اعتراض کیا کہ انتخابات کیلئے پرانی ووٹر لسٹ کا استعمال خلاف قانون ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس سے پہلے حلقہ بندی پر بھی ایم کیو ایم عدالتوں میں جاتی رہی، ایم کیو ایم تمام ایشوز کو ایک ساتھ ہی کیوں نہیں سامنے لاتی؟ کوئی اور بھی ایشو ہے تو سامنے لے آئیں ایک ساتھ ہی فیصلہ کر دینگے، ایم کیو ایم نے 2018 کا الیکشن اور ضمنی انتخابات بھی لڑے، جن فہرستوں پر پہلے انتخابات لڑے انہی پر اب بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔

وکیل ایم کیو ایم نے ایک اور نکتہ اٹھایا کہ 29 اپریل کو الیکشن کمیشن نامکمل تھا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپکی درخواست میں تو الیکشن کمیشن نامکمل ہونے کا ذکر ہی نہیں، اپنی درخواست پر آئیں ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں، انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونگے، آپ بیٹھ کر کیس کی تیاری کریں بعد میں آپکو سنیں گے۔

سندھ حکومت نے درخواست پر دلائل دینے کےلیے الیکشن کمیشن سے آئندہ ہفتے تک کا وقت مانگ لیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ فوزی ظفر نے کہا کہ تیاری کیلئے وقت دے دیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے زور دیا کہ بلدیاتی انتخابات کسی بھی قیمت پر تاخیر کا شکار نہیں ہونگے۔

جماعت اسلامی کے نمائندے نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں، لیکن کمیشن کی جانب سے 15 جنوری کو ہر صورت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے موقف اختیار کیا کہ ہر گزرتے دن کیساتھ لوگ ووٹ کے اہل ہوتے ہیں، ایم کیو ایم کی بات مان لی تو الیکشن کبھی بھی نہیں ہوسکے گا، قانون کے مطابق الیکشن شیڈیول جاری ہونے تک جو فہرست میں ہو وہی ووٹ ڈال سکتا ہے۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وقت کیساتھ ساتھ ووٹر فہرستیں اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں، پریس ریلیز میں بھی واضح تھا کہ بلدیاتی الیکشن پرانی فہرست پر ہوگا، الیکشن شیڈیول کبھی واپس نہیں لیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں ووٹر لسٹوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

TAGGED:ایم کیو ایم کی درخواستچیف الیکشن کمشنر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ کابینہ کی بلدیاتی کونسلز کے لیے مخصوص نشستوں کی منظوری
Next Article کراچی ٹیسٹ: پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ، 117 رنز بنا لیے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

خیرپور: ایڈووکیٹ لیاقت علی پھلپوٹو فائرنگ سےقتل

خیرپور (ویب ڈیسک): خیرپور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس…

March 12, 2025
پاکستان

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، حافظ نعیم

کراچی(ویب ڈیسک) : جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس…

October 5, 2025
پاکستان

سندھ حکومت کی بدعنوانی کی قیمت نسلیں ادا کریں گی؛ فاطمہ بھٹو

لاڑکانہ (ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ…

May 2, 2023
پاکستان

چمن: قیدیوں کا اہلکاروں پر حملہ، سنگین مقدمات میں ملوث قیدی جیل سے فرار

(ویب ڈیسک ):چمن میں قیدیوں نے جیل اہلکاروں پر حملہ کردیا، سنگین مقدمات میں ملوث 15 سے 20 قیدی اہلکار…

June 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?