(ویب ڈیسک): کراچی کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریسٹورینٹس اور کاروباری اداروں کو عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت نوٹسز جاری کردیے۔
ترجمان کےایم سی کے مطابق کراچی کی سڑکوں اورفٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، قوانین کی خلاف ورزی کے تحت 50 ہزارروپےجرمانہ یا 3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
کراچی: شاہراہ فیصل آج رات سے بند، شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل انسپکٹرز قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 3 ہوٹلوں کو فٹ پاتھ اور عوامی مقامات پرکچرا پھینکنے پرنوٹس جاری کر چکے، 3 دن کے اندر مسئلہ حل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔