Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: بندرگاہ کے اثاثوں کی یو اے ای منتقلی کیلیے پیشرفت تیز
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی: بندرگاہ کے اثاثوں کی یو اے ای منتقلی کیلیے پیشرفت تیز
پاکستانکاروبار

کراچی: بندرگاہ کے اثاثوں کی یو اے ای منتقلی کیلیے پیشرفت تیز

Published June 21, 2023
Tags: Featured بندرگاہ کے اثاثوں کی منتقلی ے آئندہ ہفتے کے اوائل میں اجلاس
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): حکومت نے وفاقی کابینہ سے درخواست کی کہ ہے کہ وہ بندرگاہ کے اثاثوں کی منتقلی کے لیے بین الحکومتی بنیاد پر متحدہ عرب امارات کے ابوظبی پورٹس کے ساتھ فریم ورک معاہدے کا مسودہ منظور کرے۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایک ہفتے کے دوران اپنے دوسرے اجلاس کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر دوبارہ اجلاس کیا اور فریم ورک معاہدے کے مسودے کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو سفارش کی۔

کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان ’انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشن ایکٹ 2022‘ کے تحت معاہدے کے مسودے پر بات چیت کے لیے ایک 4 رکنی بین الوزارتی ’فریم ورک ایگریمنٹ کمیٹی‘ تشکیل دی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم سیکٹر میں تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

سیکریٹری قانون و انصاف راجا نعیم اکبر کی زیرسربراہی سیکریٹری وزارت بحری امور غفران میمن اور وزارت خزانہ و خارجہ امور کے ایک ایک ایڈیشنل سیکریٹری پر مشتمل فریم ورک معاہدے کی کمیٹی نے گزشتہ روز صبح ملاقات کی۔

ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابوظبی پورٹس کے چیف ایگزیکٹو عبدالعزیز البلوشی، جنرل مینیجر لیگل صبور کرامت اور شیخ احمد المکتوم کے مشیر مصطفیٰ احمد اور ایمریٹس ایئرلائنز، دبئی ایوی ایشن سٹی، دبئی ورلڈ اور فلائی دبئی چیئرمین سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں فریم ورک معاہدے کی تمام شقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور معاہدے کی شرائط پر اتفاق کیا گیا، اسے فوری طور پر اسحٰق ڈار کی زیرقیادت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کے پاس لے جایا گیا تاکہ اس پر غور کیا جائے اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے سفارش کی جائے۔

معاہدے کے مسودے کی شرائط کے تحت اس کا مقصد کے پی ٹی میں برتھ 6 سے 9، ایسٹ وارف پر کنٹینر ٹرمینل کے آپریشنز، دیکھ بھال، اپ گریڈیشن، سرمایہ کاری، ترقی اور پیش رفت کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت ابو ظبی پورٹس کمپنی جے ایس سی کو اپنا ادارہ نامزد کرے گی جبکہ پاکستان کے پی ٹی کو ہم منصب نامزد ادارہ کے طور پر اعلان کرے گا، دونوں نامزد ادارے لین دین کی تکنیکی، اقتصادی اور تجارتی شرائط کے پابند اور ان پر متفق ہوں گے۔

وزیر برائے بحری امور فیصل علی سبزواری کی سربراہی میں ایک اور کمیٹی ان شرائط کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ ہفتے کے اوائل میں اجلاس کا اہتمام کرے گی تاکہ اسے نئے رعایت دہندہ کو سونپا جاسکے۔

TAGGED:Featuredبندرگاہ کے اثاثوں کی منتقلیے آئندہ ہفتے کے اوائل میں اجلاس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیرِ اعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس روانہ
Next Article ’بلاول بھٹو کا ہاتھ ملانے سے انکار”کی جھوٹی ویڈیو پرنبیل گبول کا وضاحتی بیان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

مدھیہ پردیش: تیز رفتار ٹرک شادی کی تقریب میں جا گھسا، 5 افراد ہلاک

مدھیہ پردیش (ویب ڈیسک): بھارت میں تیز رفتار ٹرک شادی کی تقریب میں جاگھسا جس کے سبب شادی کے خوشیوں…

March 12, 2024
انٹرٹینمنٹ

منیب بٹ کیخلاف فیروز خان کے وکیل نے FIAے رجوع کرلیا

کراچی (شوبز ڈیسک): اداکار منیب بٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اداکار فیروز خان کے وکیل اور…

February 5, 2023
کھیل

پہلا ون ڈے: زمبابوے کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 6 وکٹیں گرگئیں

(ویب ڈٰیسک):‌ زمبابوے کے 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے اور…

November 24, 2024
انٹرٹینمنٹ

’ٹیلر کا تو چہرہ ہی بدل گیا ہے‘، امریکی گلوکارہ کی حالیہ ٹی وی انٹری پر پلاسٹک سرجری کروانےکی بازگشت

نیو یارک (شوبز ڈیسک): حال ہی میں منگنی کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والی امریکی گلوکارہ…

October 6, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?