کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔کراچی کے ملیر، ماڈل کالونی اور ایئر پورٹ کے علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے دو روز قبل اپنی ایڈوائزری میں کہا تھا کہ شہر میں (آج) ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ بلوچستان میں داخل ہونے والی مغربی لہر کے تحت کراچی اور صوبے کے دیگر حصوں میںگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ مغربی لہر کے زیر اثر جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ گرد و غبار طوفان کے امکانات ہیں جبکہ شہر کے شمال اور شمال مشرقی مضافات میں ہلکی بارش متوقع ہے جس کی وجہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس اور 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ نے کہا تھا کہ جمعہ کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔