Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کراچی: واٹر بوڑد کی نااہلی، بفرزون میں ٹوٹی ہوئی ہ واٹر لائن سے روزانہ ہزاروں گیلن پانی ضائع
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > کراچی: واٹر بوڑد کی نااہلی، بفرزون میں ٹوٹی ہوئی ہ واٹر لائن سے روزانہ ہزاروں گیلن پانی ضائع
پاکستانتازہ ترین

کراچی: واٹر بوڑد کی نااہلی، بفرزون میں ٹوٹی ہوئی ہ واٹر لائن سے روزانہ ہزاروں گیلن پانی ضائع

Published July 19, 2025
Tags: بفرزون سیکٹر 15-بی میں واٹر کارپوریشن کی ٹوٹی ہوئی لائن شہریوں کی زندگی اجیرن کراچی میں پانی کا بحران
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں پانی کا بحران دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جس کی بدولت شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ شہر کے کئی علاقے ہفتوں اور مہینوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں،بفرزون سیکٹر 15-بی میں واٹر کارپوریشن کی ٹوٹی ہوئی لائن سے روزانہ ہزاروں گیلن قیمتی میٹھا پانی ضائع ہو رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی نااہلی اور لاپرواہی نہ صرف پانی کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے بلکہ سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانی کے سنگین بحران نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر بفرزون سیکٹر پندرہ-بی میں واٹر کارپوریشن کی ٹوٹی لائن سے روزانہ ہزاروں گیلن قیمتی میٹھا پانی ضائع ہو رہا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق یہ لائن کئی دن سے ٹوٹی پڑی ہے۔ پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے، لیکن گھروں کے نل خشک ہیں۔ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ علاقے میں ٹینکر مافیا سرگرم ہے، جو عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر پانی مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے۔

رہائشیوں نے بتایا کہ اگر بروقت مرمت کی جاتی تو نہ صرف پانی کا ضیاع روکا جا سکتا تھا بلکہ سڑکیں بھی محفوظ رہتیں۔ اب سڑکیں خراب ہو چکی ہیں اور بعض مقامات پر گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔بفرزون کے مسائل صرف پانی تک محدود نہیں۔ علاقے کی اندرونی گلیاں بھی خستہ حالی کا شکار ہیں۔ کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں اور کچرے کے ڈھیر شہریوں کا راستہ روک رہے ہیں۔ لیکن متعلقہ ادارے ان مسائل پر توجہ دینے سے قاصر نظر آتے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ ماضی میں یہ علاقہ بہت خوبصورت ہوتا تھا مگر اب فٹ پارٹھ پر موجود گرین بیلٹ بھی جگہ جگہ سے اکھاڑ دی گئی ہے،ایک جگہ سے نہیں بلکہ تین چار مقامات سے پانی کی لائنوں سے پانی بہہ رہا ہے،ٹینکر منگوانا مالی طور پر بوجھ ثابت ہورہا ہے،پانی نہیں ہوگا تو دفاتر اور اسکول سمیت معمولات زندگی شدید متاثر ہوجاتی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی ٹوٹی ہوئی لائن کی فوری مرمت کی جائے اور علاقے کے بنیادی مسائل، جن میں صفائی، سڑکوں کی مرمت اور نکاسی آب شامل ہے، پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

TAGGED:بفرزون سیکٹر 15-بی میں واٹر کارپوریشن کی ٹوٹی ہوئی لائنشہریوں کی زندگی اجیرنکراچی میں پانی کا بحران
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
Next Article کراچی: سینکڑوں زندگیاں داؤ پر، گلستان جوہر کی 43 رہائشی عمارتیں خطرناک قرار
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

میران شاہ:سی ٹی ڈی پر حملہ، جوابی کارروائی،7 دہشتگرد ہلاک

پشاور(ویب ڈیسک): شمالی وزیرستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے میں زیر…

February 14, 2023
پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر…

July 4, 2023
پاکستان

عمران کےاعتراف نےمقدمے کو ملٹری کورٹ لے جانے کی راہ ہموار کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے بانی عمران نیازی کو فوری طور پر اڈیالہ جیل سے کسی دوسری جگہ…

July 23, 2024
پاکستانتازہ ترین

تجارتی شعبوں میں‌فروغ کے لیے وزیراعظم چین کے دورے پر روانہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم کے ساتھ ان کی ٹیم بھی…

June 4, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?