Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری
پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری

Published July 4, 2023
Tags: چیف جسٹس تنخواہ وصول کرنے میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری کردیا۔قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023 جاری کیا جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہوگی جب کہ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہوگی۔ججزکی تنخواہوں سے متعلق صدارتی آرڈر پر وزارت قانون وانصاف نے وضاحت کردی جس میں بتایا گیا ہےکہ ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت قانون و انصاف کے مطابق صدارتی آرڈر 2023 کے تحت چیف جسٹس کی تنخواہ میں2 لاکھ 4 ہزار885 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور دیگر ججز کی تنخواہ میں ایک لاکھ 93 ہزار 527 روپے کا اضافہ ہوا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ ججز تنخواہ 2022 کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے تھی جب کہ 2022 کے آرڈر کے مطابق سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی۔

چند ہفتے قبل پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس (پی اے سی) کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تنخواہ وصول کرنے میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ہیں۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صدر، وزیراعظم اور ججوں کی گراس سیلری کی تفصیلات پیش کی گئی تھیں۔

پی اے سی میں بتایا گیا تھا کہ صدر مملکت کی تنخواہ 8 لاکھ 96 ہزار 550 روپے ہے، وزیراعظم کی تنخواہ 2 لاکھ ایک ہزار 574 روپے ہے، وفاقی وزیرکی تنخواہ 3 لاکھ 38 ہزار125 روپے ہے، ممبر قومی اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ 88 ہزار روپے ہے جب کہ چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 15 لاکھ 27 ہزار 399 روپے ہے۔

چیئرمین پی اے سی نے بتایا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 14 لاکھ 70 ہزار 711 روپے ہے جب کہ گریڈ22 کے وفاقی افسر کی تنخواہ 5 لاکھ 91 ہزار 475 روپے ہے۔

TAGGED:چیف جسٹس تنخواہ وصول کرنے میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article توشہ خانہ کیس: عمران خان کی درخواست مستردکرنےکا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
Next Article پی ٹی آئی نے راجہ اعظم کو گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی / کراچی(ویب ڈیسک): چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ وہ افراد جو معاشرے…

September 27, 2024
پاکستان

نوابشاہ : ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار، 25 مسافر ہلاک،80 زخمی

نوابشاہ (ویب ڈیسک): کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر…

August 6, 2023
پاکستانکاروبار

کے الیکٹرک صارفین کے لیے، بجلی 10 روپے تک مہنگی، نیپرا سےنوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): کراچی والوں کے لیے بجلی 10 روپے سے زائد مہنگی کر دی گئی۔نیپرا نے کے الیکٹرک…

June 7, 2024
پاکستان

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطل

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی…

April 1, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?