کراچی (ویب ڈیسک): بالی ووڈ کی اسٹائل کوئین کترینہ کیف کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ گزشتہ برس ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کترینہ کیف کی حالیہ ائیر پورٹ تصاویر دیکھ کر ایک مرتبہ پھر ان کی ماں بننے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
اداکارہ کو حال ہی میں ائیر پورٹ پر دیکھا گیا جہاں وہ ڈھیلا ڈھالا پیلا کُرتا شلوار اور ساتھ ہی خوبصورت کھوسے پہنی نظر آئیں، اداکارہ نامعلوم مقام سے اپنے سسرال والوں کے ساتھ پنجابی تہوار لوہری منا کر ممبئی واپس آرہی تھیں۔
سوشل میڈیا پر کترینہ کی یہ تصاویر وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر صارفین نے اداکارہ کی ماں بننے کی چہ مگوئیاں شروع کردیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کترینہ ماں بننے والی ہیں اور جلد خوشخبری سنائیں گی تاہم ابھی وہ یہ خبر میڈیا اور مداحوں سے چھپا رہی ہیں البتہ اداکارہ یا ان کے شوہر وکی کوشل کی جانب سے اب تک ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کترینہ کو کئی مرتبہ ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنے دیکھا گیا تھا جوکہ عموماََ وہ نہیں پہنتیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ماں بننے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔