Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لاہور:کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی: تحقیقاتی کمیٹی تشکیل، پولیس کی ثبوت فراہم کرنے کی اپیل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > لاہور:کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی: تحقیقاتی کمیٹی تشکیل، پولیس کی ثبوت فراہم کرنے کی اپیل
پاکستان

لاہور:کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی: تحقیقاتی کمیٹی تشکیل، پولیس کی ثبوت فراہم کرنے کی اپیل

Published October 15, 2024
Tags: Featured تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کیس وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جو 48 گھنٹوں میں تحقیقات کرکے وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ لاہور پولیس نے نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کے مبینہ واقعے پر ثبوت فراہم کرنے کی اپیل کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 رکنی کمیٹی چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کام کرے گی جب کہ سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن، سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ہیلتھ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔حکام کے مطابق کمیٹی اپنی مدد کے لیے کسی اور کو بھی ممبر بنا سکتی ہے،کمیٹی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرے گی جس میں کالج کی طالبات، اساتذہ اور انتظامیہ کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی۔

حکام کا بتانا ہے کہ کمیٹی کالج انتظامیہ کا فوری رسپانس اور پولیس کے معاملے سے نمٹنے سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سکیورٹی گارڈ کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد طالب علموں نے کلاسز کا بائیکاٹ کرکے شہر بھر میں احتجاج شروع کردیا تھا۔

لاہور پولیس نے نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کے مبینہ واقعے پر ثبوت فراہم کرنے کی اپیل کردی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہر بانو نے کہا کہ ہمارے پاس مبینہ واقعے سے متعلق کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں، اگر کسی کے پاس طالبہ سے زیادتی کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے کرآئیں۔

انہوں نے کہا کہ جس لڑکی کا نام لیا جارہا ہے وہ گھر میں گری اور اس کے ساتھ زیادتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا اس کے علاوہ اگر کسی کے ساتھ واقعہ ہوا تو پولیس کو بتائیں۔

اے ایس پی کا کہنا تھا کہ اگر پولیس گارڈ کو نہ پکڑتی تو تب بھی پولیس کو غلط کہا جاتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سکیورٹی گارڈ کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد طالب علموں نے کلاسز کا بائیکاٹ کرکے شہر بھر میں احتجاج شروع کردیا تھا۔

TAGGED:Featuredتحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیلگلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کیسوزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد شاہین آفریدی کی پہلی ٹوئٹ
Next Article روس- شمالی کوریا اسٹریٹجک معاہدہ، پیوٹن نےتوثیق کا بل ایوان کو بھجوا دیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ملک میں پٹرول کا بحران:آئل ریفائنریز میں خام تیل کی قلت

کراچی (ویب ڈیسک): ملک بھر کی زیادہ تر آئل ریفائنریز میں 10 دن یا اس سے کم عرصے کا خام…

February 3, 2023
کھیل

سڈنی: ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ: پاکستان پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی…

January 3, 2024
پاکستان

لاہور:عربی حروفی لباس پرتوہین مذہب کا جھوٹاالزام ، پولیس نے خاتون کو بچالیا:معافی خاتون کو نہیں‌ہراساں کرنیوالے مانگیں، یہ دین اور شریعت کی بدنامی کا باعث بنے؛ علامہ اشرفی

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا…

February 26, 2024
پاکستان

گن پوائنٹ پر بات نہیں ہوگی، 14 مئی تک اسمبلیاں کسی صورت نہیں توڑینگے: وزیر دفاع

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کا 14 مئی تک اسمبلی توڑنے کا مطالبہ…

May 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?