Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لاہور: عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > لاہور: عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
پاکستان

لاہور: عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

Published November 27, 2023
Tags: Featured پیش کرنے کا حکم مریم اورنگزیب اشتعال انگیز گفتگو کیس
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو اشتعال انگیز گفتگو کے کیس میں گرفتار کرکے 9 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے متعدد رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کے حوالے سے دائر مقدمے کی سماعت کی۔جج نے مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا اور متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دو روز قبل پولیس کی جانب سے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کے الزام میں درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

جج نے مریم اورنگزیب کو عدالت میں عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیے تھے جبکہ جاوید لطیف کے وارنٹ گرفتاری پیش ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیے تھے اور انہیں 9 دسمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ ستمبر 2022 میں لاہور کے گرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقامی مسجد کے امام کی مدعیت میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف سیکشن 9 (فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے کا جرم) اور 11 ایکس-3 (شہریوں میں انتشار پیدا کرنے کی ذمہ داری) کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ انہوں نے 14 ستمبر کو مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف کی پریس کانفرنس دیکھی، جس میں انہوں نے عمران خان کے خلاف مذہب کے نام پر تشویش ناک الزامات لگائے۔

مقدمے میں پاکستان ٹیلی ویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر سہیل خان اور کنٹرولر پروگرام راشد بیگ کو بھی نامزد کیا گیا تھا اور ان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ پریس کانفرنس قومی ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی۔

پنجاب میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت تھی اور اس وقت کے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایف آئی آر کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی شہری بشمول عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پروگرام میں جاوید لطیف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں احمدی کمیونٹی کی سپورٹ کر کے اسلام کے بنیادی اصولوں پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب عمران خان نے نیا پاکستان بنایا تو کراچی میں قادیانی سرگرم ہوگئے، کیا عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں نہیں کہا تھا کہ قادیانیوں کو مذہبی آزادی دی جائے گی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ جاوید لطیف نے عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کے لیے پارٹی قیادت کے ساتھ مریم اورنگزیب کے کہنے پر متنازع بیان دیا۔

شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ اس پریس کانفرنس کے ایک روز بعد جاوید لطیف کی ایک اور پریس کانفرنس دیکھی جس میں انہوں نے اصرار کیا کہ وہ اپنے پہلے بیان پر قائم ہیں۔

TAGGED:Featuredپیش کرنے کا حکممریم اورنگزیب اشتعال انگیز گفتگو کیس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حسان نیازی کو فرارکروانے کا کیس: علی زیدی اشتہاری قرار
Next Article فلسطین کا جھنڈا لگانے پر اعظم خان پرعائد ہونے والا جرمانہ ختم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

انقرہ (ویب ڈیسک): ترکیہ کے دارالحکومت میں قائم ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں…

October 23, 2024
انٹرٹینمنٹ

کریتی سینن بھی پروڈیوسر بن گئی، کاجول کے ساتھ فلم”دوپتی” بنائیں گی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن جلد بطور پروڈیوسر انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔بھارتی میڈیا…

July 6, 2023
پاکستانکاروبار

بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ:مکمل اونر شپ سندھ حکومت کی ہے،شرجیل

کراچی(نیوز ڈیسک): شرجیل انعام میمن نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو تجویز دی ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کراچی میں اپنا…

February 1, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت سے تیار مواد پر اعتراضات: واٹر مارک لگانے کی یقین دہانی

واشنگٹن ڈی سی (ٹیک ڈیسک): امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت کی…

July 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?