Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لاہور:عربی حروفی لباس پرتوہین مذہب کا جھوٹاالزام ، پولیس نے خاتون کو بچالیا:معافی خاتون کو نہیں‌ہراساں کرنیوالے مانگیں، یہ دین اور شریعت کی بدنامی کا باعث بنے؛ علامہ اشرفی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > لاہور:عربی حروفی لباس پرتوہین مذہب کا جھوٹاالزام ، پولیس نے خاتون کو بچالیا:معافی خاتون کو نہیں‌ہراساں کرنیوالے مانگیں، یہ دین اور شریعت کی بدنامی کا باعث بنے؛ علامہ اشرفی
پاکستان

لاہور:عربی حروفی لباس پرتوہین مذہب کا جھوٹاالزام ، پولیس نے خاتون کو بچالیا:معافی خاتون کو نہیں‌ہراساں کرنیوالے مانگیں، یہ دین اور شریعت کی بدنامی کا باعث بنے؛ علامہ اشرفی

Published February 26, 2024
Tags: Featured عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر علامہ طاہر اشرفی نے اس واقع کی مذمت مشتعل ہجوم نے خاتون کو ہراساں کرنا شروع کر دیا واقعہ اچھرہ میں پیش آیا
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا، خاتون پولیس افسر کی بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا۔واقعہ گزشتہ روز (25 فروری کو) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے کاروباری علاقے اچھرہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ شاپنگ کرنے گئی تھی، خاتون نے ایک لباس پہنا ہوا تھا جس میں کچھ عربی حروف تہجی لکھے ہوئے تھے جس پر لوگوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور خاتون سے فوری طور پر لباس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔اس دوران اچھرہ بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھا ہو گئی اور مشتعل ہجوم نے خاتون کو ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

ہجوم نے الزام عائد کیا تھا کہ خاتون کے لباس کے پرنٹ پر قرآنی آیات لکھی ہیں۔

اس دوران اچھرہ بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھا ہو گئی اور مشتعل ہجوم نے خاتون کو ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

اس صورتحال میں پنجاب پولیس کی خاتون پولیس آفیسر اے ایس پی گلبرگ شہر بانو نقوی 15 ہیلپ لائن کی کال پر جائے وقوع پہنچی، ان کی جانب سے بروقت کارروائی نے صورتحال کو نہ صرف بگڑنے سے بچایا بلکہ خاتون کو بھی مشتعل ہجوم سے بحفاظت باہر نکال لیا۔

واقعے کی سوشل میڈیا پر مشتعل ہجوم کے درمیان خاتون کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ایک ویڈیو میں خاتون کو اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے انتہائی پریشانی کے عالم میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک ویڈیو میں خاتون اے ایس پی مشتعل ہجوم کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہتی ہیں ’ایک سال سے ہم آپ کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں، کسی کو کوئی شکایت نہیں ہوئی، آپ لوگوں کو ہم پر بھروسہ ہونا چاہیے‘، اس کے ساتھ ہی وہ بازار میں موجود ہجوم کے درمیان سے خاتون کو نقاب اور برقعے میں بحفاظت نکالتے ہوئے بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by @propergaanda

بعدازاں خاتون اے ایس پی کی جانب سے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں وہ پورا واقعہ بیان کرتی ہیں، اے ایس پی شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ ’آج اچھرہ بازار میں ایک خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ شاپنگ کے لیے گئی اور انہوں نے ایک کرتا پہنا ہوا تھا جس پر عربی زبان کے کچھ حروف لکھے تھے جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے سمجھا کہ یہ کچھ مذہبی کلمات ہیں اور اس معاملے نے ایک غلط فہمی کو جنم دیا‘۔

اسی ویڈیو بیان میں ان کے ساتھ مذکورہ خاتون اور کچھ مقامی مذہبی علما بھی موجود تھے۔

ان میں سے ایک مذہبی عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہم نے قمیض پر پرنٹ ہوئے حروف کو دیکھا ہے اور وہ عربی حروف ہیں لیکن وہ عام الفاظ تھے، یہ بیٹی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ایسا لباس نہیں پہنے گی جس کے بعد انہیں معاف کر دیا گیا ہے۔‘

متاثرہ خاتون نے بھی اس ویڈیو بیان میں کہا کہ ’میں اچھرہ بازار شاپنگ کے لیے گئی تھی اور میں نے جو کرتا پہنا تھا وہ ڈیزائن سمجھ کر لیا تھا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس پر ایسے الفاظ لکھیں ہیں جنہیں لوگ عربی سمجھیں گے، میری ایسی کوئی نیت نہیں تھی، یہ جو کچھ بھی ہوا یہ لاعلمی میں ہوا، ؛لیکن میں پھر بھی معافی مانگتی ہوں، میں مسلمان ہوں اور کبھی توہین مذہب یا توہین رسالت کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتی، دوبارہ ایسا نہیں ہو گا۔‘

View this post on Instagram

A post shared by @propergaanda

واقع پر علامہ طاہر اشرفی نے اپنے ویڈیو بیان میں اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے خاتون کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ معافی متاثرہ خاتون کو نہیں‌ بلکہ ہراسان کرنیوالے لوگوں کو مانگنی چاہیے جو اس طرح کی حرکتوں سے شریعت اور دین اسلام کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں.

ایک خاتون کو غلط فہمی کی بنا پر مشتعل ہجوم کے درمیان سے بہادری سے نکالنے پر پنجاب پولیس نے ایس ڈی پی او گلبرگ شہربانو نقوی کے لیے سرکاری اعزاز قائد اعظم پولیس میڈل کی سفارش کردی۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے خاتون نے جس برینڈ سے لباس خریدا وہ @semplicitakw نامی کویت کی کمپنی ہے، تاہم اسی کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کی گئی کہ ان کا لاہور میں ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ ’پاکستانی شہریوں، ہمارا مذکورہ خاتون کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ہماری کمپنی کویت میں ہے اور ہم دنیا بھر میں اپنے آرڈرز ڈیلیور نہیں کرتے، برائے مہربانی ہمیں میسجز بھیجنا بند کریں۔‘

بیان میں مزید وضاحت کی گئی کہ ’ہم عربی حروف اور الفاظ مختلف طریقوں سے متعلق استعمال کرتے ہیں چونکہ یہ ہماری زبان ہے‘۔

TAGGED:Featuredعربی حروف تہجی والا لباس پہننے پرعلامہ طاہر اشرفی نے اس واقع کی مذمتمشتعل ہجوم نے خاتون کو ہراساں کرنا شروع کر دیاواقعہ اچھرہ میں پیش آیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چینی کمپنی کا انوکھا لیپ ٹاپ متعارف، اسکرین کے آر پار دیکھنا ممکن ہے
Next Article مشہور بھارتی غزل گائیک پنکج ادہاس چل بسے، کینسر میں‌مبتلا تھے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

روس نے ایران کے جوہری توانائی پروگرام کی حمایت کردی

تہران - ماسکو (ویب ڈیسک): ایرانی صدرمسعود پزشکیان اور روسی صدرپیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ایرانی میڈیا نے مسعود…

August 26, 2025
پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف کی حکومت میں آٹا مہنگا اور موت سستی ہے،سراج الحق

لاہور (ویب ڈیسک):سراج الحق نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت میں آٹا مہنگا ہوگیا موت سستی ہوگئی۔تفصیلات کے…

February 10, 2023
دلچسپ و عجیبکاروبار

اخراجات اٹھانا مشکل، فن لینڈ نے چین کو پانڈے واپس بھیجنے کا بندو بست کر لیا

فن لینڈ (ویب ڈیسک): فن لینڈ کو چینی پانڈوں کے اخراجات اٹھانا مشکل پڑگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فن لینڈ…

September 26, 2024
انٹرٹینمنٹ

اداکار عثمان مختار نے بجلی کا بل زیادہ آنے کا حل ڈھونڈ لیا

(ویب ڈیسک):گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کے بل میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے البتہ عام آدمی…

May 31, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?