لاہور (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 18 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔کوئٹہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف دیا۔
لاہور میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 19.2 اوورز میں 148 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سکندر رضا 71، راشد خان 21 ، شاہین آفریدی 16 اور عبداللہ شفیق 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔
حسین طلعت 6 اور فخر زمان نے 4 رنز بنائے۔ طاہر بیگ ، سیم بلنگز اور ڈیوڈ ویسا نے 2 ،2 رنز بنائے۔ حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے۔
ایک موقع پر لاہور کے 50 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ اس کے بعد سکندر رضا نے 3 چکھوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 148 تک پہنچا دیا۔
جواب میں لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 131 رنز تک محدود رکھا۔ کوئٹہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 131 رنز بنائے۔
کوئٹہ کی جانب سے ول اسمیڈ 25 گیندوں پر 32 اور کپتان سرفراز احمد 28 گیندوں پر 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سرفراز ناٹ آؤٹ رہے تاہم ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔
حارث رؤف نے 3 اور راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ لاہور قلندرز 6 میں سے 5 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور اس کے پلے آف میں پہنچنے کی راہ ہموار ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے اور آخری نمبر پر ہے۔