Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کی آخری مہلت، عمران خان عدالت پہنچ گئے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کی آخری مہلت، عمران خان عدالت پہنچ گئے
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کی آخری مہلت، عمران خان عدالت پہنچ گئے

Published February 20, 2023
Tags: Featured دستخط میں فرق عمران خان وکالت نامے
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران خان کو پیش ہونے کا آخری موقع دیا جس کے بعد عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے عدالت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

عدالت نے عمران خان کو پیش ہونے کے لیے شام 5 بجے کا وقت دیا تھا تاہم عمران خان تقریباً 5 بجکر 50 منٹ پر ہائی کورٹ پہنچے۔قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے عمران خان کو آج 2 بجے طلب کیا تھا۔

2 بجےکیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ 2 بجےکا وقت تھا،کہاں ہیں عمران خان؟عمران خان کے وکلا نے بتایا کہ وہ راستے میں ہیں،کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے، سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہا کہ سکیورٹی کا مسئلہ میں نے حل نہیں کرنا، سماعت کچھ دیرکے لیے ملتوی کر رہے ہیں، عدالت میں رش بھی کم کریں۔وقفےکے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست ان کے دستخط سےفائل نہیں ہوئی تھی۔عدالت نےکہا کہ اگر عمران خان نے یہ درخواست دائر نہیں کی تو واپس کیسے لے سکتے ہیں؟ یہ نہیں ہوتا کہ سماعت تھوڑی تھوڑی دیر بعد ملتوی ہوتی رہے۔

وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ درخواست خارج کر دیں، اس پر عدالت نے کہا کہ سماعت پھر بھی چلےگی، آپ کا رویہ معذرت خواہانہ ہونا چاہیے تھا، میں آپ کو اظہار وجوہ کا نوٹس دوں گا جواب تیارکرتے رہیں۔

وکیل خواجہ طارق رحیم نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عمران خان کے دستخط نہ ہونےکا اعتراف کرتے ہوئےکہا کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔وکیل خواجہ طارق رحیم کا کہنا تھا کہ یہ تاثر آرہا ہےکہ عمران خان پیش نہیں ہونا چاہتے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو اظہار وجوہ کا نوٹس کرتا ہوں اور 3 ہفتےکی تاریخ ڈال دیتا ہوں۔وکیل خواجہ طارق رحیم نےکہا کہ عمران خان کل ہی آجاتےہیں، اس جملے پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

عدالت نےکہا کہ اتنی جلدی نہیں ہے، اب حکم لکھوانے دیں، آپ قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں، عمران خان لیڈر ہیں، رول ماڈل ہیں، انہیں رول ماڈل ہی رہنا چاہیے۔

وکیل خواجہ طارق رحیم نےکہا کہ 5 بجے عدالت آجاتے ہیں یہ عمران خان کے لیے بھی اچھا ہے، اس پر عدالت نےکہا کہ عدالت نے پہلے ہی بہت رعایت دی ہے۔وکیل نے کہا کہ 5 بجے عمران خان ادھر ہوں گے۔

عدالت نے سماعت میں ایک بار پھر وقفہ کرتے ہوئے عمران خان کو 5 بجے پیش ہونےکا آخری موقع دے دیا۔

واضح رہےکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کرنے اور رکن قومی اسمبلی پر حملےکےکیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے حلف نامے اور وکالت نامے پر عمران خان کے مختلف دستخط کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آج طلب کرلیا تھا۔

عدالت نے عمران خان کو آج طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت میں آ کر حلف پر دستخط کی وضاحت کرنا ہوگی، عدالت نے پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کا عندیہ دیا تھا۔

TAGGED:Featuredدستخط میں فرقعمران خانوکالت نامے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صدر کا 9 اپریل کو انتخابات کااعلان،الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس بلالیا
Next Article ڈپریشن کی شکار مائیں، بچے کی پکار پر دیرسے جواب دیتی ہیں!
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

ایکشن تھرلر کامیڈی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک): مداحوں کا طویل انتظار ختم بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی ایکشن تھرلر کامیڈی فلم ’کسی کا…

April 11, 2023
دنیا

اسرائیل کیساتھ جنگ بندی مذاکرات سے دستبردار ہونے کی خبریں، حماس کی تردید

(ویب ڈیسک): فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات سے دستبرداری…

July 15, 2024
پاکستاندنیا

پاکستانی نژاد انجم چوہدری پر دہشتگردی کا الزام ثابت، برطانوی عدالت نےعمر قید کی سزا سنادی

لندن (ویب ڈیسک): برطانوی عدالت نے پاکستانی نژاد انجم چوہدری کو عمر قید کی سزا سنا دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق…

July 30, 2024
سائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

خلائی پیشرفت:مریخ پرقدیم زندگی کی موجودگی کےشواہد دریافت

کراچی (ٹیک ڈیسک): امریکی خلائی ادارے ناسا کا مریخ پر موجود روور کیوروسٹی ایک دہائی سے ہمارے پڑوسی سیارے پر…

February 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?