Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عمران خان کی گرفتاری:زمان پارک میدان جنگ بن گیا،DIG زخمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عمران خان کی گرفتاری:زمان پارک میدان جنگ بن گیا،DIG زخمی
پاکستان

عمران خان کی گرفتاری:زمان پارک میدان جنگ بن گیا،DIG زخمی

Published March 14, 2023
Tags: Featured حسان نیازی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ہمیں پولیس پر یقین نہیں
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ شہرکے تمام تھانوں میں نفریاں اکٹھی کی گئی ہیں، اینٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کیےگئے ہیں، ایک ہزار سے زائد نفری کو الرٹ رہنےکا حکم دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری کا کہنا تھا کہ ان کے پاس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں جس کی تعمیل کے لیے زمان پارک آئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب پیش قدمی پر اسے پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

کارکنوں کا جوشوخروش pic.twitter.com/WZ1Tn3Oezs

— PTI Lahore (@PTIOfficialLHR) March 14, 2023

رہائش گاہ کے باہر جمع کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جبکہ کارکنان کے پتھراؤ کے نتیجے میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد زخمی ہوگئے۔

جواب میں پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ واٹر کینن کا استعمال کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے۔

پولیس کی بکتربندگاڑی بھی زمان پارک پر موجود ہے، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں موجود ہیں اور اسلام آباد پولیس کی قیادت کر رہے ہیں۔

ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہاتھ میں نوٹس کی کاپی والا پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا ہے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ عمران خان کو گرفتار کرکےکہاں لے جائیں گے؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہوجانے دیں پھر آپ کو بتاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعدگزشتہ روز اسلام آباد پولیس لاہور پہنچی، جہاں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف آپشنز اور طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگا۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ عدالت عمران خان کے خلاف اس وارنٹ کو بھی معطل کردے گی، عمران خان کی سکیورٹی کی درخواست بھی زیرالتو ہے، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے درخواست مختلف عدالتوں میں زیرالتو ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پولیس کو کسی قسم کا بھی انتہائی اقدام لینا چاہیے، عمران خان کو ایسےحالات میں نہیں ڈالنا چاہتے جہاں ان پردوبارہ حملہ ہو، پولیس اگرکوئی نوٹس لائی ہے تو دے دے، ہم جائزہ لے لیں گے، ہم اسی نوٹس کو آج عدالت میں چیلنج بھی کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ ہم وارنٹ وصول کریں گے اور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، ہمیں پولیس پر یقین نہیں، کارکنوں کو لگتا ہےکہ عمران خان کوقتل کرنےکی سازش کے ساتھ آئے ہیں، میں نے پولیس کو بتایا ہے کہ یہاں کارکن جمع ہیں،کارکنوں کو ظل شاہ کے قتل کے بعد غصہ ہے، پولیس کو کہا ہے کہ عمران خان کی دستیابی دیکھتا ہوں، اگر وہ گھر ہیں تو بتاتا ہوں۔

خیال رہے کہ خاتون جج کو دھمکانے اور توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر اسلام آباد کی دو عدالتوں نےگزشتہ روز عمران خان کے علیحدہ علیحدہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

عمران خان گزشتہ روز طلبی کے باوجود سکیورٹی خدشات پر عدالت پیش نہ ہوئے تاہم انہوں نےلاہور میں پی ٹی آئی ریلی کی قیادت کی۔

TAGGED:Featuredحسان نیازیعمران خان کے وارنٹ گرفتاریہمیں پولیس پر یقین نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ ہائیکورٹ سکھر: وی آئی پیز سے کمانڈوزسکیورٹی واپس لینےکاحکم
Next Article 16 مارچ سےکراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

6 ستمبر کو گڈو بیراج پر انتہائی اونچےدرجے کاریلاپہنچےگا،ہم نے 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کی تیاری کی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو کسی وقت بھی گڈو بیراج…

September 1, 2025
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کا نگراں سیٹ اَپ کا قانون ختم کرنے کا مطالبہ

(ویب ڈیسک): کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نگراں حکومت کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اس قانون…

October 28, 2024
پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کا جن بے قابو، ایک سال میں 665 واقعات

پشاور (ویب‌ڈیسک): خیبرپختونخوا میں دہشتگردی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا جہاں گزشتہ 3 دنوں کے دوران پشاور اور…

July 21, 2023
پاکستانتازہ ترین

نئے صوبے بنانے، جاگیردارانہ نظام کے خلاف عوامی تحریک کا احتجاج

میرپور بٹھورو (نجات نیوز): سندھ میں نئے صوبے بنانے، جاگیردارانہ نظام اور سیلاب متاثرین کی عدم بحالی کے خلاف جاتی…

December 26, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?