Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: “موجودہ بالنگ لائن کو دیکھ کر وسیم، وقار کی یاد آجاتی ہے”
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > “موجودہ بالنگ لائن کو دیکھ کر وسیم، وقار کی یاد آجاتی ہے”
کھیل

“موجودہ بالنگ لائن کو دیکھ کر وسیم، وقار کی یاد آجاتی ہے”

Published September 8, 2023
Tags: Featured ایشیاکپ؛ پاکستانی فاسٹ بولرز نے نئی تاریخ رقم کردی
Share
SHARE

(اسپورٹس ڈیسک)راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی موجودہ فاسٹ بولنگ لائن اِپ کو دیکھ مجھے وسیم اکرم اور وقار یونس کی عظیم جوڑی کا سنہرا دور یاد آجاتا ہے۔

ایشیاکپ کے براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کو دئیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ نسیم، حارث اور شاہین کی موجودگی مجھے پرانے دنوں کی یاد دلاتا ہے، جس نے عالمی کرکٹ میں اپنا خوب پیدا کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اقرار کرنے میں کوئی شرم نہیں کہ شاہین شاہ آفریدی اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں، حارث بھی انہیں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں جبکہ نسیم شاہ کو صرف اتنا مشورہ ہے کہ وہ اسٹاک باؤلر بننے کے بجائے زیادہ وکٹ لینے والی گیندیں کریں۔
تنقید کے نشتر چلانے والے ہرشا بھوگلے پاکستانی پیسرز کی تعریف کرنے لگے
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ یہ تینوں بہت باصلاحیت ہیں، مجھے خوشی ہے کہ پاکستان بار بار ایسے تیز گیند باز پیدا کرنے کے قابل ہے۔
اس موقع پر شیعب اختر نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جبکہ ایشیاکپ اور میگا ایونٹ میں ہندوستانی ٹیم کو ہرانے کی پیشگوئی بھی کردی۔

ایشیاکپ؛ پاکستانی فاسٹ بولرز نے نئی تاریخ رقم کردی

ایشیاکپ میں تینوں پاکستانی پیسرز نے تین میچوں میں اب تک 23 وکٹیں حاصل کی ہیں، جو بھارت میں ہونے ورلڈکپ سے قبل ٹیموں پر اپنی دھاک بٹھارہے ہیں۔
ایشیاکپ؛ پاک بھارت کرکٹرز کی دوستی پر گوتم گمبھیر چراغ پَا ہوگئے

روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی پیسرز نے گروپ میچ میں ٹاپ آرڈر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا تاہم میچ بارش کی نذر ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی نے 900 سے زیادہ ون ڈے وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کے پاس عظیم فاسٹ باؤلر پیدا کرنے کی تاریخ رہی ہے جن میں فضل محمود، سرفراز نواز اور ورلڈکپ جیتنے والے کپتان عمران خان شامل ہیں۔

TAGGED:Featuredایشیاکپ؛ پاکستانی فاسٹ بولرز نے نئی تاریخ رقم کردی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈپریشن کے شکار افراد میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، تحقیق
Next Article ہانگ کانگ میں بارشوں نے 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، نظام زندگی درہم برہم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے…

October 3, 2023
پاکستان

ہنگومیں گیس پلانٹ پرحملہ، 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 شہید

ہنگو (ویب ڈیسک): ہنگو میں دہشتگردوں نے نجی گیس کمپنی کے پلانٹ پر حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق ہنگو کی تحصیل…

May 23, 2023
پاکستان

ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

کراچی (ویب ڈیسک): ملک میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا اور کل پہلا روزہ ہوگا۔مرکزی رویت ہلال…

March 22, 2023
دنیا

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے بھارت کے شہر گوا میں ہوگا

(ویب ڈیسک ):شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے بھارت کے شہر گوا میں ہوگا۔اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر…

May 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?