Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ڈپریشن کے شکار افراد میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، تحقیق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ڈپریشن کے شکار افراد میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، تحقیق
پاکستان

ڈپریشن کے شکار افراد میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

Published September 8, 2023
Tags: Featured موسمیاتی تبدیلیاں پھیپھڑوں کے امراض
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جس سے موجودہ عہد میں ہر عمر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ڈپریشن کے شکار افراد کو دماغی اور جسمانی دونوں طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

اب انکشاف ہوا ہے کہ ڈپریشن کا سامنا کرنے والے افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

درحقیقت ایک طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ ڈپریشن براہ راست ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار بنانے والا مرض ثابت ہو سکتا ہے۔

سائنسدانوں نے جگر کے عام ترین مرض سے بچانے میں مددگار غذا شناخت کرلی

برطانیہ کی سرے یونیورسٹی کی تحقیق میں لاکھوں افراد کے جینیاتی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی جن میں سے 19 ہزار افراد ذیابیطس کے شکار تھے جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد نے خود کو ڈپریشن کا شکار قرار دیا تھا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 7 جینز ڈپریشن اور ذیابیطس دونوں امراض کا شکار بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ جینز دماغ، لبلبے، چربی کے ٹشوز میں ورم کا باعث بنتے ہیں اور ان کے حیاتیاتی عمل میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جن سے وضاحت ہوتی ہے کہ کس طرح ڈپریشن سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

نیند کی کمی کس طرح دماغ کو نقصان پہنچاتی ہے؟

محققین کے مطابق اس تعلق سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈپریشن کے شکار افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپریشن کی تاریخ رکھنے والے افراد کو ذیابیطس ٹائپ 2 کے خطرے پر نظر رکھنی چاہیے تاکہ وہ اس دائمی مرض سے خود کو بچا سکیں۔

طبی ماہرین برسوں سے جانتے ہیں کہ ذیابیطس کے مریضوں میں ڈپریشن کا خطرہ دوگنا زیادہ ہوتا ہے جبکہ یہ بھی معلوم ہے کہ ڈپریشن کے مریضوں میں ذیابیطس کی تشخیص کا خطرہ ہوتا ہے۔

مگر اب تک واضح نہیں تھا کہ ڈپریشن ذیابیطس کا شکار بنانے والا مرض ہے یا اس حوالے سے کونسے عناصر کردار ادا کرتے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلیاں پھیپھڑوں کے امراض کے شکار افراد کیلئے خطرہ بڑھا رہی ہیں،

اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ڈپریشن کے شکار افراد میں ذیابیطس کی تشخیص کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، البتہ ذیابیطس سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ نہیں بڑھتا۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ ڈپریشن ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھانے والا عنصر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ذہنی صحت کے اس مرض کی روک تھام کے لیے کوششیں کی جانی چاہیے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل Diabetes Care میں شائع ہوئے۔

TAGGED:Featuredموسمیاتی تبدیلیاں پھیپھڑوں کے امراض
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article برطانیہ میں دہشتگردی کے الزام میں قید سابق فوجی جیل سے فرار ہو گیا
Next Article “موجودہ بالنگ لائن کو دیکھ کر وسیم، وقار کی یاد آجاتی ہے”
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

رفح پر زمینی حملہ ہوا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے: جوبائیڈن

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ کے شہر رفح پر…

May 9, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

چینی کمپنی پاکستانی ٹیلی کام میں2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگی

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): چین کی ایک کمپنی نے پاکستان میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ…

March 16, 2023
کھیل

ورلڈکپ: نیوزی لینڈکا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 323 رن کا ہدف

حیدرآباد دکن (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو…

October 9, 2023
دلچسپ و عجیب

آتش فشاں پہاڑ پر 6 گھنٹے میں بجلی کڑکنے کے 4 لاکھ واقعات ریکارڈ

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): جنوری 2022 میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب مشہور ہونگا ٹونگا آتش فشاں پہاڑ کی…

January 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?