Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مادھوری اور روہت شرما کی اہلیہ کو رفح کے حق میں پوسٹ ‘ڈیلیٹ’ کرنا پڑگئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > مادھوری اور روہت شرما کی اہلیہ کو رفح کے حق میں پوسٹ ‘ڈیلیٹ’ کرنا پڑگئی
انٹرٹینمنٹ

مادھوری اور روہت شرما کی اہلیہ کو رفح کے حق میں پوسٹ ‘ڈیلیٹ’ کرنا پڑگئی

Published May 30, 2024
Tags: Featured اسرائیلی بمباری سے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی تھی جس میں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا نے دنیا بھر کے واضح رہے کہ 26 مئی کو رفح میں اسرائیلی فوج نے محفوظ قرار دیے گئے علاقے میں
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت اور بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا کو رفح کے حق میں چلائی جانے والی مہم سے متعلق پوسٹ شیئر کرنا مہنگی پڑگئی جس پر دونوں نے انسٹا اسٹوری ڈیلیٹ کردی۔

گزشتہ روز بالی وڈ اور ہالی وڈ اسٹارز سمیت متعدد معروف شخصیات نے ’آل آئیز آن رفح‘ کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے علاقے کی سنگین صورتحال بتانے کی کوشش کی۔

ممکنہ طور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ تصویر میں خیموں پر مشتمل ایک کیمپ کو دکھایا گیا ہے جس کے درمیان میں ’آل آئیز آن رفح‘ لکھا ہوا ہے۔

رفح میں اسرائیلی بربریت: کرینہ سمیت بالی وڈ اداکار بلآخر فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

اس پوسٹ کا مقصد غزہ کی صورتحال پر دنیا کی توجہ مرکوز کرانا ہے اور جتنے زیادہ افراد اس تصویر کو شیئر کریں گے، اتنی زیادہ آنکھیں رفح کی صورتحال دیکھ کر اندازہ لگا سکیں گی کہ رفح کی صورتحال کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا نے دنیا بھر کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی جانے والی پوسٹ اپنے انسٹا اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی جسے سخت تنقید کے بعد اُنہیں ہٹانا پڑا۔

روہت کی اہلیہ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اس پوسٹ کو شیئر کرنا ہی تھا کہ اُن پر انتہا پسند، تشدد پسند اور تعصب پسند بھارتیوں نے تنقید کی بوچھاڑ کر دی۔

دوسری جانب مادھوری ڈکشت نے بھی تنقید کے بعد آل آئیز آن رفح والی اسٹوری حذف کردی جس کے بعد کچھ صارفین نے ان پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ 26 مئی کو رفح میں اسرائیلی فوج نے محفوظ قرار دیے گئے علاقے میں موجود کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید اور درجنوں جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی بمباری سے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں شہادتیں آگ میں جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں،پناہ گزین کیمپ میں شمالی غزہ سے بے دخل فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں مقیم تھی۔

TAGGED:Featuredاسرائیلی بمباری سے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی تھی جس میںبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا نے دنیا بھر کےواضح رہے کہ 26 مئی کو رفح میں اسرائیلی فوج نے محفوظ قرار دیے گئے علاقے میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ناکافی شواہد پر بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی کے دو مقدمات میں بری
Next Article حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

کینیڈا: نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں مصر کو شکست دیکر پاکستاں نےجیت لیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستاں کے نور زمان نے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ایونٹ کے فائنل…

September 28, 2025
پاکستان

پنجاب یونیورسٹی: طالبہ کی ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

لاہور (ویب ڈیسک): پنجاب یونیورسٹی کی 5 ویں سیمسٹر کی طالبہ نے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کرخودکشی…

October 14, 2024
صحت

پاکستان پھر پولیو وائرس کے نشانے پر : مزید دو کیس رپورٹ

کوئٹہ - پشاور (ہیلتھ ڈیسک): ملک میں رواں برس کا تیسرا کیس سامنے آنے کے صرف ایک روز بعد ہی…

October 6, 2023
دلچسپ و عجیبویڈیوز

دنیا کے سب سے وفادار کتے ‘ہاچیکو‘ کی 100 ویں سالگرہ

ٹوکیو (ویب ڈیسک): جاپان کے سماج کا حصہ بن جانے والے ایک وفادار کتے، ’ہاچیکو‘ کی پیدائش کو پوری ایک…

July 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?