Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا مرکزی ملزم چارسدہ سےگرفتار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا مرکزی ملزم چارسدہ سےگرفتار
پاکستانتازہ ترین

لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا مرکزی ملزم چارسدہ سےگرفتار

Published August 8, 2025
Tags: انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں کارروائی زندگیوں سے کھیلنے والے گینگ نوجوانوں کو لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے
Share
SHARE

چارسدہ (ویب ڈیسک): وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں کارروائی کے دوران نوجوانوں کو لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے والے گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی سلسلے میں لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران منظم گینگ کا مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کو گرفتار کرلیا گیا اور اس سے قبل بھی گینگ کے ملزمان صدام، درویش خان اور الیاس خان گرفتار ہو چکے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان جعلی ویزوں اور دستاویزات کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے اور مذکورہ گینگ کے کارندے سہولت کار اور رابطہ کار کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کی نشان دہی کی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم عادل لیبیا سے یورپ کے لیے غیر قانونی سمندری راستے سے انسانی اسمگلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، ملزم عادل واٹس ایپ کے ذریعے معصوم شہریوں سے رابطہ کرتا اور انہیں لیبیا کے ویزے فراہم کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کو لیبیا پہنچانے کے بعد یورپ کے لیے سمندری سفر پر روانہ کیا جاتا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران چارسدہ سے گرفتار کیا گیا اور گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

TAGGED:انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکسخیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں کارروائیزندگیوں سے کھیلنے والے گینگنوجوانوں کو لیبیا کے راستے یورپ بھجوانےوفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیرستان میں 9 تا 10 اگست تک کرفیو نافذ
Next Article عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج، پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کا اندیشہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

مالی بحران شدید، تمام محکموں کی تنخواہیں و ادائیگیاں روکنے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): معلوم ہوا ہے کہ تلوار کی طرح سر پر لٹکتی ہوئی مالی اور معاشی مشکلات کے…

February 25, 2023
پاکستان

چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے نئے ایس او پیز تیار کرلیے، محسن نقوی

(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے…

May 10, 2024
پاکستانکاروبار

بجٹ کی تیاری: اعتماد میں‌نہ لینے پر پیپلزپارٹی کیجانب سے تحفظات کا اظہار

کراچی (ویب ڈیسک): وفاقی بجٹ کی تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پرپیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔رہنما پیپلز…

June 9, 2024
پاکستان

شوہر سے کوئی صلح نہیں کی، پیرکو خلع فائل کروں گی: عائشہ جہانزیب

(ویب ڈیسک): نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب نے شوہر سے خلع کیلئے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔لاہور میں…

July 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?