Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت:دنیا کا پہلا اے آئی چائلڈ تیار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت:دنیا کا پہلا اے آئی چائلڈ تیار
سائنس و ٹیکنالوجی

آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت:دنیا کا پہلا اے آئی چائلڈ تیار

Published February 11, 2024
Tags: Featured آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفت بچی کی طرح نظر آنے والا ڈیجیٹل اواتار
Share
SHARE

بیجنگ (ٹیک ڈیسک): دیکھنے میں کسی بچی کی طرح نظر آنے والا یہ ڈیجیٹل اواتار درحقیقت آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔ٹونگ ٹونگ (اس کا مطلب چھوٹی لڑکی ہے) کو دنیا کا پہلا اے آئی چائلڈ قرار دیا گیا ہے جسے چین کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔

بیجنگ انسٹیٹیوٹ فار جنرل آرٹی فیشل انٹیلی جنس (بی آئی جی اے آئی) کے سائنسدانوں نے اسے تیار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ اے آئی لڑکی خود چیزیں سیکھنے اور اپنے اردگرد کے ماحول کی کھوج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا تو دعویٰ ہے کہ ٹونگ ٹونگ جذبات کا اظہار بھی کر سکتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹونگ ٹونگ کسی 3 سالہ بچی کی طرح خوشی، غصے یا افسوس کا اظہار کر سکتی ہے۔

اس اے آئی چائلڈ کو بیجنگ میں ہونے والی ایک اے آئی کانفرنس کے دوران متعارف کرایا گیا تھا۔

ٹونگ ٹونگ کا کسی روبوٹ کی طرح جسم نہیں بلکہ وہ ایک ورچوئل ماحول میں رہتے ہوئے حقیقی دنیا کے افراد سے رابطہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس کانفرنس کے دوران لوگوں نے خود ٹونگ ٹونگ سے بات کرکے اسے کچھ کام کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مگر اس کی خاص بات مختلف کاموں کی ذمہ داری خود سنبھالنا ہے۔

اے آئی چیٹ بوٹس جیسے چیٹ جی پی ٹی یا دیگر اس وقت جواب دیتے ہیں جب انہیں کچھ کرنے کا کہا جاتا ہے اور خود سے کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹونگ ٹونگ کی خود سے کچھ کرنے کی صلاحیت کتنی ہے، مگر سائنسدانوں کے مطابق یہ دیگر اے آئی ماڈلز سے زیادہ خودمختار ہے۔

TAGGED:Featuredآرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں بڑی پیشرفتبچی کی طرح نظر آنے والاڈیجیٹل اواتار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جوبائیڈن پاکستان کے انتخابی نتائج تسلیم نہ کریں؛ امریکی ارکان اسمبلی
Next Article لاڑکانہ میں دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، اے ایس آئی بھی شہید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

’جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسہ رہی، بل 70 روپے فی یونٹ کے حساب سے آرہے ہیں‘گوہر اعجاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہے کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت…

August 18, 2024
پاکستانتازہ ترین

ایس ٹی پی چیئرمین ڈاکٹرقادر مگسی سے امریکی نمائندہ کی ملاقات

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ٹیکساس ہاؤس آف اسٹیٹ آف ہیوسٹن کی نمائندگی کرتے ہوئے…

December 20, 2022
دلچسپ و عجیب

1200 نارمل شرٹس کےبرابر دنیا کی سب سےبڑی ٹی شرٹ تیار

رومانیہ (ویب ڈیسک): رومانیہ کے ماحولیاتی رضاکاروں نے پلاسٹک کی پانچ لاکھ بوتلوں کو ری سائیکل کرکے دنیا کی سب…

May 26, 2023
انٹرٹینمنٹ

عورت کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ اپنےلیے اچھے مرد کے رشتے کا مطالبہ کرے؛ فضیلہ قاضی

کراچی (شوبز ڈیسک): سینئراداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ معاشرے میں صرف عورت سے قربانی کی توقع رکھنا ناانصافی…

August 2, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?