Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: مکہ: ہوٹل میں آتشزدگی، 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق، 6 زخمی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > مکہ: ہوٹل میں آتشزدگی، 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق، 6 زخمی
پاکستاندنیا

مکہ: ہوٹل میں آتشزدگی، 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق، 6 زخمی

Published May 20, 2023
Tags: Featured سیفٹی تقاضوں کی پاسداری نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگی مقامی حکام سے رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
Share
SHARE

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک): سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں واقع ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاکتوں کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس واقعے میں 8 ہلاکتوں اور 6 پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدہ میں ہمارا مشن متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعے پر رنج و غم اور افسوس جبکہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت بھی کی۔

انہوں نے وزارت مذہبی امور کو زخمیوں کی بہترین دیکھ بھال اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ مرحومین کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے مکہ مکرمہ میں ہوٹل میں آگ لگنے سے عمرہ کے لیے گئے پاکستانیوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر افسوس اور غم کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور لواحقین کے صبروجمیل کے لیے دعاگو ہیں، اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی سفارتخانہ اور لوکل انتظامیہ کی مدد سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں اور مزید بھی کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دبئی کی ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل میں آتشزدگی کے سبب 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے تھے۔

دبئی پولیس کے مردہ خانے میں متاثرین کی شناخت میں مدد فراہم کرنے والے بھارتی سماجی کارکن نصیر وتناپلی نے ’گلف نیوز‘ کو بتایا کہ ’اب تک ہم 4 بھارتی شہریوں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں، جن میں کیرالہ کا ایک جوڑا اور تامل ناڈو کے 2 مرد بھی شامل ہیں جو اس عمارت میں کام کرتے تھے، ان کے علاوہ 3 پاکستانی کزن اور ایک نائجیرین خاتون بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگئی‘۔

سول ڈیفنس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ عمارت میں سیکیورٹی اور سیفٹی تقاضوں کی پاسداری نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگی تھی۔

TAGGED:Featuredسیفٹی تقاضوں کی پاسداری نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگیمقامی حکام سے رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن قائم
Next Article روس کو نیچا دکھانےکیلیے کوشاں ممالک کےلیڈر احمق ہیں: پیوٹن
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

تازہ ترینصحت

نیدرلینڈز کے ایک ریستوران کے باورچی نے ساتھیوں‌کو بھنگ ملا کیک کھلادیا، کئی بے ہوش

زیلینڈ (ہیلتھ ڈیسک): نیدرلینڈز کے ایک ریستوران میں ریٹائر ہونے والی باورچی جو اپنے ساتھیوں کو ایک خاص انداز میں…

November 22, 2023
پاکستان

پی ٹی آئی کے جلسے کا وقت ختم، ساؤنڈ سسٹم اورلائٹس بند، پولیس نے اسٹیج خالی کرادیا

(ویب ڈیسک): لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد پولیس نے جلسہ گاہ…

September 21, 2024
پاکستان

آزاد کشمیر احتجاج سنگین صورتحال: مظاہرین کے پولیس پر حملے، پولیس اہلکار زخمی

مظفر آباد (ویب ڈیسک): آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کا کہنا ہے…

October 2, 2025
دلچسپ و عجیب

امریکا: مسافر طیارے پر لیزر مارنیوالے شخص کو 2 سال قید کی سزا

کراچی (ویب ڈیسک): امریکا میں مسافر طیارے پر لیزر مارنے والے شخص کو 2 سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیر…

April 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?